ق لیگ کا وزیراعلیٰ الیکشن چیلنج کرنیکا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ق) نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے الیکشن کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔
تفصیلات کے مطابق چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت ق لیگ اور پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ 16 اپریل کو ایک بوگس، غیر آئینی اور متنازع الیکشن کروایا گیا۔
پرویز الٰہی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے الیکشن کو گورنر اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب متنازع قرار دے چکے، یہ آئینی مسئلہ ہے اور جب تک واضح صورت حال سامنے نہیں آتی اس وقت تک الیکشن کو تسلیم نہیں کر سکتے۔
پرویز الہٰی نے کہا کہ ماضی میں عدالتوں پر حملہ کیا گیا اور اب پنجاب اسمبلی پر دھاوا بول دیا گیا، جو کچھ ہوا پنجاب کی پارلیمانی تاریخ میں کبھی پہلے نہیں ہوا، پولیس ایسے آئی جیسے ڈاکوو¿ں پر حملہ کرنے آئے ہیں، یہ سب کچھ حمزہ شہباز کی سربراہی میں ہوا، ان کا ٹارگٹ تھا، پی ٹی آئی اور ہمارے ارکان کو ایوان سے باہر نکالا جائے۔