معیشت کا پہیہ جام کرنے پر مجبورنہ کریں۔۔گڈز ٹرانسپورٹرز کی دھمکی

Apr 18, 2021 | 23:31:PM
 معیشت کا پہیہ جام کرنے پر مجبورنہ کریں۔۔گڈز ٹرانسپورٹرز کی دھمکی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)آل پاکستان گڈزٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنمامحمداویس چوہدری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ادارے ٹرانسپورٹرز کو احتجاج کرنے پر مجبورنہ کریں۔
حکومت اگر معیشت کا پہیہ جام نہیں کر نا چاہتی تو ٹرانسپور ٹرز کے جا ئز مطالبا ت کو فوری تسلیم کیاجائے، موٹروے پولیس اوورلوڈنگ کرنے والوں کیخلاف قانون کے مطابق سخت ایکشن لے۔ان خیالا ت کااظہارانہو ں نے آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی کے رہنما ﺅ ںحاجی الیاس بابر،حاجی ناظم الدین بردی،حاجی محمد اظہر سراج و د یگر سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہاکہ ٹرانسپورٹرز چاہتے ہیں کہ ایکسل لوڈ لمٹ قانون پر عملدرآمد کروایاجائے اور اوورلوڈنگ پر پابندی عائد کی جائے لیکن تاحال نیشنل ہائی وے اور موٹروے پولیس کی طرف سے ان احکامات پر عملدرآمد نہیں ہو رہا۔حکومت اس معاملے کو مفاد عامہ کا مسئلہ سمجھتے ہوئے فوری اقدامات اٹھائے۔موٹروے پولیس اور این ایچ اے حکام کی لا پرو اہی سے اوور لوڈنگ کے باعث نہ صرف قومی شاہراہیں تباہ ہو رہی ہیں بلکہ خطرناک حادثات میں قیمتی انسانی جانیں موت کے منہ میں جا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔دورہ زمبابوے کیلئے جانے والی قومی کرکٹ ٹیم کی کورونا رپورٹ آگئی