ایف آئی اے  کے کرنسی ڈیلر کے گھر اور دکان پر چھاپے،3 کروڑو روپے کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد

Sep 17, 2023 | 12:02:PM
 ایف آئی اے کا جہلم میں کرنسی ڈیلر کے گھر اور دکان پر چھاپہ،جس میں غیر ملکی کرنسی اور 3 کروڑ 28 لاکھ روپے نقد برآمد کر لئے
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) ایف آئی اے کا جہلم میں کرنسی ڈیلر کے گھر اور دکان پر چھاپہ،جس میں غیر ملکی کرنسی اور 3 کروڑ 28 لاکھ روپے نقد برآمد کر لئے۔

نجی ٹی وی کےمطابق حساس ادارے کی اطلاع پر ایف آئی اے نے پولیس اور انتظامیہ کے ہمراہ چھاپہ مارا تو غیر قانونی طور پر ذخیرہ کیے گئے 3 کروڑ 28 لاکھ روپے برآمد ہوئے جبکہ ایک کروڑ 45 لاکھ مالیت کے ڈالر، پاؤنڈ ، ریال اور دینار سمیت غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی۔ایف آئی اے نے ملزمان ندیم خان اور اسامہ سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ 

یاد رہے کہ ایک دن قبل بھی راولپنڈی کے اندر شاپنگ مال میں سٹور کی گئی ملکی و غیر ملکی کرنسی ملی ہے جس کی مالیت کروڑوں میں ہے لیکن انتظامیہ کی طرف سے اس کی مالیت شو نہیں کی گئی۔ 

مزید پڑھیں:قومی کرکٹر احمد شہزاد کی سٹار اتھلیٹ ارشدندیم سے ملاقات، دس لاکھ کا انعام