روس یوکرین پر جوہری ہتھیار استعمال کرنے جارہا ہے ؟؟

Sep 17, 2022 | 20:47:PM
روس ایٹمی حملہ ، یوکرین
کیپشن: ایٹمی ہتھیاروں کی فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)روس اور یوکرین جنگ کوشروع ہوئے 6ماہ( 206دن ) ہوچکے ہیں مگر تاحال روس یوکرین پر مکمل قبضہ کرنے میں ناکام رہا۔ان 6ماہ میں کم از کم 29,587 افراداپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے 52,890 افرادزخمی ہوئے اور تقریباً 14 ملین لوگ بے گھر ہوچکے ہیں ۔جبکہ اس کے مجموعی نقصان کا تخمینہ تقریباً ساڑھے تین سو بلین کا لگایا جارہا ہے ۔ یوکرین روس کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن چکا ہے ۔
اب امریکا کی جانب سے یوکرین پر روسی ایٹمی حملے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے ۔امریکہ کے صدر جو بائیڈن اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پوتن کو یوکرین میں کیمیائی یا ٹیکٹیکل جوہری ہتھیاروں کے ممکنہ استعمال سے متعلق خبردار کیا۔
اپنے ایک انٹرویو میں امریکی صدر نے روسی ہم منصب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایسا کیا گیا (یعنی اگر آپ نے یوکرین پر ایٹمی ہتھیار استعمال کئے تو )آپ دوسری جنگ عظیم کے بعد جنگ کا انداز بدل دیں گے، ایسا ہرگز نہیں ہونا چاہئے ہرگز نہیں ۔اگر ایسا ہوا تو پوتن دنیا میں پہلے سے زیادہ اچھوت کردار بن جائیں گے۔
واضح رہے کہ یوکرین کو مغربی ممالک کی طرف سے بھاری ہتھیار فراہم کیے گئے ہیں جبکہ یوکرین نے حالیہ ہفتوں میں روس کی افواج کے قبضے سے اپنے کئی مشرقی علاقوں کا کنٹرول واپس حاصل کر لیا ہے۔ دوسری جانب یوکرین نے اپنے علاقوں کا کنٹرول واپس حاصل کرتے ہی بتایا کہ ان علاقوں میں اجتماعی قبریں دریافت کی گئی ہیں ۔اجتماعی قبر سے نکالی گئی تقریباً تمام لاشوں پر تشدد کے نشانات تھے۔
یہ بھی پڑھیں:ملکہ برطانیہ کی وفات ، شاہی برانڈز کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی