امریکا کی روس کو وارننگ

Sep 17, 2022 | 13:17:PM
امریکی صدر نے روس کو یوکرین میں کیمیائی یا ٹیکٹیکل جوہری ہتھیار استعمال کرنے سے باز رہنے کے کیے خبردار کردیا۔ 
کیپشن: جوبائیڈن ، فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )امریکی صدر نے روس کو یوکرین میں کیمیائی یا ٹیکٹیکل جوہری ہتھیار استعمال کرنے سے باز رہنے کیلئے خبردار کردیا۔ 

امریکی صدر جو بائیڈن نے ایک انٹرویو میں روس کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ یوکرین جنگ میں کیمیائی یا ٹیکٹیکل جوہری ہتھیار استعمال نہ کرے۔اگر روس نے ایسا کیا تو اس سے جنگ کا نقشہ تبدیل ہوجائے گا۔

صدر بائیڈن کا کہنا ہے کہ کیمیائی یا ٹیکٹیکل جوہری ہتھیاروں کے استعمال کی صورت میں روس کو نتائج کی سامنا کرنا پڑے گا۔ کسی بھی اقدام کی صورت میں بھر پور جواب دیا جائے گا،لیکن وہ کیا ہوگا اس کی تفصیل بتانا قبل از وقت ہوگا۔

ان کامزید کہنا تھا کہ روس جس انتہا کی کارووائی کرے گا اس کا جواب بھی اتنی ہی شدت سے دیا جائے گا۔ کیخلاف جنگ روسی توقعات کے برعکس ثابت ہوئی۔ 

خیال رہے کہ 2021سے 2022 میں  یوکرین کی سرحد پر ملٹری بلڈاپ کے نتیجے میں روس اور یوکرین کے باہمی تعلقات تناؤ کا شکار رہے، یوکرین کے مختلف مقامات پر نصب کئے گئے مونیومنٹس کو بھی ہٹا دیا گیا جو کہ روس یوکرین دوستی کی نشاندہی کرتے ہیں۔   

دیگر کیٹیگریز: دنیا