شہزاہ فلپ کی وصیت 90 برس خفیہ رکھنے کا فیصلہ

Sep 17, 2021 | 20:10:PM
پرنس۔وصیت۔ملکہ دوءم۔وقار
کیپشن: ڈیوا آف ایڈنبرا پرنس فلپ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)برطانوی ہائی کورٹ کے فیصلے کے مطابق ڈیوک آف ایڈنبرا شہزادہ فلپ کی وصیت ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کے وقار و موقف کی حفاظت کی خاطر کم از کم 90 سال تک خفیہ رہے گی۔
خیال رہے کہ شاہی خاندان کے قدیم رواج کے مطابق شاہی خاندان کے سینئر رکن کی موت کے بعد عدالتوں سے کہا جاتا ہے کہ وہ وصیت کو سیل کر کے محفوظ کر لیں۔وصیت کو محفوظ کروانے کا مقصد اسے عام عوام سے دور رکھنا ہے، عوام کو شاہی خاندان کی وصیتوں کے بارے میں کوئی آگاہی نہیں دی جا سکے گی۔
واضح رہے کہ ملکہ برطانیہ کے شوہر ڈیوک آف ایڈنبرا پرنس فلپ رواں برس 9 اپریل کو 99 برس کی عمر میں چل بسے تھے۔

یہ بھی پڑھیں۔ قبرستان میں خاتون کا انسانی ڈھانچے کے ساتھ رقص۔ تصاویر وائرل