الٹی میٹم کام کرگیا،کرایوں میں بڑی کمی کا اعلان

Oct 17, 2023 | 19:33:PM
الٹی میٹم کام کرگیا،کرایوں میں بڑی کمی کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) مہنگائی سے ستائے عوام کیلئے خوشخبری ،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد نگران وزیرا علی محسن نقوی نے بسوں کے کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق  وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بارکابینہ اجلاس فیصل آباد میں ہوا،کمشنر نے جاری منصوبوں پر بریفنگ دی ہے جبکہ مختلف وفود کے ساتھ ملاقاتیں ہوئیں۔

انہوں نے کہا کہ پٹرولیم قیمتوں میں کمی کے بعدٹرانسپورٹرز کو بسوں کے  کرائے کم کرنے کیلئے48 گھنٹے کی ڈیڈلائن دی تھی،جس کے بعد  ٹرانسپورٹیشن سے مذاکرات کئے گئے،جوکامیاب ہوگئے ہیں، ڈیزل والی  بسوں کے کرائے 10 فیصد کم ہوئے ہیں اور پیٹرول والی بسوں کا کرایہ 15 فیصد کم ہوگیا ہے۔

وزیراعلی نے  مزید خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ  پنجاب میں دالوں کی 20 سے 30 روپے کم کی گئی ہے ،گھی کی قیمت میں 15 روپے کلو  کمی ہوئی اور چکن کی قیمت میں بھی 15 فیصد کمی  جبکہ پولٹری میں بھی 12 سے 15 روپے فیصد کمی ہوگی،اس کے علاوہ فلور ملز نے  آٹے کا تھیلا 15 روپے سستا کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے ،،پنجاب حکومت نے گندم ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے، آئندہ دنوں میں آٹے کی قیمتوں میں بھی کمی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:کام ،کام اور صرف کام وزیر اعلیٰ پنجاب نے مثال قائم کردی

محسن نقوی نے کہا کہ قیمتوں کی مسلسل نگرانی کیلئے روزانہ اجلاس ہوگا،گڈزٹرانسپورٹرز بھی 10فیصد کمی پر متفق ہوگئے ہیں،آنے والے دنوں میں مزید خوشخبریاں ملیں گی،جرنلسٹس کیلئے کچھ نہ کچھ ضرور کرکے جاؤں گا، کسی کا حق ماریں گے نہ نقصان کریں گے۔