روس کا یوکرین پر خودکش ڈرون حملہ ،متعدد افراد ہلاک

Oct 17, 2022 | 15:03:PM
روس کا یوکرین پر خودکش ڈرون حملہ ،متعدد افراد ہلاک
کیپشن: کیف پربمباری کا منظر ۔۔العربیہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)روس کی طرف سے یوکرین پر حملوں میں شدت آگئی ۔تازہ خودکش ڈرون حملے میں متعدد افراد ہلاک ہوگئے۔

العربیہ ٹی  وی کے مطابق  روسی فوج یوکرین کے علاقوں پر اپنا کنٹرول بڑھا  رہی ہے  تو دوسری جانب یوکرین کی افواج روس کی گرفت سے اپنی زمینیں واپس لینے کی کوشش کر کے مزاحمت کر رہی ہیں۔یوکرینی حکام  کے  مطابق پیر کی صبح  درالخلافہ کیف  کو "خودکش ڈرونز" سے نشانہ بنایا گیا ہے۔جس سے متعدد افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔تعداد کی ابھی تک تصدیق نہیں ہوسکی ۔

روسی بمباری پر تبصرہ کرتے ہوئے یوکرین صدر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روسی چھاپے یوکرینیوں کو نہیں توڑیں گے۔یوکرین کی فضائیہ کے ترجمان یوری احنات نے پیر کو کہا کہ یوکرین نے اتوار کی شام سے لے کر اب تک 37 روسی ڈرون مار گرائے ہیں جو تازہ ترین حملوں میں ملوث تعداد کا تقریباً 85 سے 86 فیصد ہے۔تمام ڈرون جنوب سے یوکرین کی فضائی حدود میں داخل ہوئے تھے۔