پاکستان کو  چمپئنز ٹرافی کی میزبانی ملنے پر بھارت کےوزیر کھیل کا اہم بیان

Nov 17, 2021 | 22:08:PM
بھارتی، وزیر، کھیل ،انوراگ ٹھاکر
کیپشن: بھارتی وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے آئندہ 10 سال کے لئے مصروف پروگرام کا اعلان کردیا۔  پاکستان  کو 2025 چمپئنز ٹرافی کے لئے میزبانی دینے کا اعلان کیا گیاہے اور اب اس اہم اعلان کے بعد  بھارتی سوشل میڈیا پر کھلبلی مچ گئی ہے۔اس خبر پر بھارت کے وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر نے بدھ کو میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ وزارت داخلہ اس فیصلے میں شامل ہوگا اور غوروخوض کے بعد ہی اس پر فیصلہ لیا جائے گا۔
 بھارتی نجی ٹی وی کی ویب رپورٹ کےمطابق پاکستان  کو 2025 چمپئنز ٹرافی کے لئے میزبانی دینے کا اعلان کیا گیا۔ آئی سی سی کے اہم ٹورنامنٹ کی میزبانی کرنے والا پاکستان بھارت میں خاص موضوع بحث ہے اور وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر نے اس پر اپنے خیالات شیئر کئے ہیں۔ انوراگ ٹھاکر نے بدھ کو صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم انڈیا  چمپئنز ٹرافی 2025 ٹورنامنٹ کے لئے پاکستان کا دورہ کرے گی یا نہیں، اس بارےمیں وزارت داخلہ اس فیصلے میں شامل ہوگا اور غوروخوض کے بعد ہی اس پر فیصلہ لیا جائے گا۔ انوراگ ٹھاکرنے کہاکہ وقت آنے پر دیکھیں گے کہ کیا کرنا ہے۔ وزارت داخلہ فیصلہ لینے میں شامل ہوگا۔ حال ہی میں کئی ملک سیکورٹی وجوہات سے پاکستان جانے سے پیچھے ہٹ گئے ہیں۔ اس وقت پھر سے سیکورٹی کا جائزہ لیں گے اور فیصلہ کریں گے۔رپورٹ کےمطابق دونوں ممالک کے درمیان سیاسی کشیدگی کے سبب بھارت اور پاکستان کا اب صرف آئی سی سی آرگنائزروں میں سے مقابلہ ہے۔ بھارت کو گزشتہ بار کسی بھی سیریز کے لئے پاکستان کا دورہ کئے ہوئے کافی وقت ہوگیا ہے۔ 
یاد رہے کہ آئی سی سی کے بورڈ نے منگل کو پاکستان کو 2025 چمپئنز ٹرافی کی میزبانی سونپی۔ ساتھ ہی امریکہ اور ویسٹ انڈیز کو مشترکہ طور پر 2024 ٹی-20 عالمی کپ کے میزبان کے طور پر منتخب کیا گیا۔ اعلان کے مطابق بھارت کو2026 ٹی-20 عالمی کپ اور 2031 میں ہونے والا 50 اوور کا مشترکہ عالمی عالمی کپ شامل ہے، جس میں سری لنکا اور بنگلہ دیش کے ساتھ ساتھ میزبان ہوگا۔ بھارت 2029 چمپئنز ٹرافی کی میزبانی بھی کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں:کیا بھارتی ٹیم چیمپئنزٹرافی کھیلنے پاکستان آئیگی؟ رمیز راجہ نے بتا دیا