پی ٹی آئی رہنماعامر کیانی نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا

May 17, 2023 | 17:30:PM
پی ٹی آئی رہنماعامر کیانی نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا
کیپشن: عامر محمود کیانی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنمااور سابق وفاقی وزیر عامر محمود کیانی نے پارٹی اور سیاست چھورنے کا باضابطہ اعلان کردیا۔
راولپنڈی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما عامر کیانی نے پارٹی اور سیاست چھوڑنے کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ چاہتے ہیں سیاسی جماعتیں ادارہ بنیں، بدقسمتی سے سیاسی جماعتیں ادارہ نہ بن سکیں، اس قسم کی سیاست کا حصہ نہیں بن سکتا، پی ٹی آئی کی بنیادی رکنیت سے مستعفی ہورہا ہوں، سیاست سے ہمیشہ کیلئے کنارہ کشی اختیار کررہا ہوں، آئندہ سیاست نہیں کروں گا۔
عامر کیانی کاکہناتھا کہ تحریک انصاف کے ساتھ میرا23 سال کا سفر ہے،میں نے 96 میں پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی،میرے خلاف بھی سیاسی مقدمے درج ہوئے تھے،
ان کاکہناتھا کہ میرا خاندان فوج سے تعلق رکھتا ہے،9 مئی کے واقعات نے ذاتی طور پرتکلیف پہنچائی،ان واقعات کے بعد مجھے سیاست سے دستبردار ہونا پڑ رہا ہے،عامر محمود کیانی کاکہناتھا کہ اداروں کو سیاست میں گھسیٹنے پر یقین نہیں رکھتا،اللہ کے بعد ہماری بقا سرحدوں پر کھڑے جوانوں کی وجہ سے ہے،اب بھی سرحدوں پر 3 سے4 شہادتیں روزانہ کی بنیاد پر ہوتی ہیں،27 سال سے کبھی افواج پاکستان یا ادارے کے خلاف بیان نہیں دیا،ادارے ریاست کا حصہ ہیں، پارٹیاں عوامی رائے پر آتی جاتی رہتی ہیں۔
ان کاکہناتھا کہ پاکستان سے منسوب املاک پر حملے تکلیف دہ اور ہولناک تھے،9 مئی کے بعد عمران خان سے ملنے گئے تھے مگر ملاقات نہ ہو سکی، ڈیڑھ ماہ سے کسی میٹنگ میں شریک نہیں ہوا کہ میری رائے اور تھی، میری رائے سادہ ہے ہمیں اپنی حدود میں جدوجہد کرنا چاہئے، ہماری ڈومین سیاست ہے اور ہمیں یہی کرنی چاہئے،ان کاکہناتھا کہ سرحدوں اور ملک کے اندر بھی لڑائی ہو گی تو کون محفوظ ہو گا،خود خان صاحب کہتے ہیں ادارے اہم ہیں، پی ڈی ایم کی مہربانیاں دیکھ لیں کہ ہماری اکانومی کہاں پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پرتشدد واقعات میں ملوث افراد کو سزا ملنی چاہیے: علی زیدی