ایف آئی اے سائبر کرائم کی بڑی کارروائی، حساس ادارے کے افسران بن کر شہریوں کو لوٹنے والا گروہ گرفتار

May 17, 2023 | 12:39:PM
ایف آئی اے سائبر کرائم کی بڑی کارروائی، حساس ادارے کے افسران بن کر شہریوں کو لوٹنے والا گروہ گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل راولپنڈی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے حساس ادارے کے افسران بن کر شہریوں کو لوٹنے والے گروہ کو گرفتار کر لیا ہے۔

 ایڈیشنل ڈائریکٹر سائبر کرائم راولپنڈی چوہدری عبدالروف کی ہدایات پر سب انسپیکٹر صارم علی خان نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں جمشید محمد خان اور شائیگن جمشید شامل ہیں۔ ملزمان کو اسلام آباد کے علاقے گلبرگ سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزمان نے خود کو حساس ادارے کے افسران ظاہر کر کے شہری سے 1 کروڑ  5  لاکھ روپے ہتھیائے تھے۔ملزمان نے مطلوبہ رقم بینک اکاونٹ کے ذریعے حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو الیکشن کمیشن میں پارٹی عہدے سے ہٹانے کی کارروائی کیخلاف دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر

ملزم جمشید محمد خان نے خود کو پاک فوج کا میجر جبکہ ملزم شائیگن جمشید نے خود کو حساس ادارے کے سربراہ کا پائلٹ ظاہر کر رکھا تھا۔ ملزمان نے کسٹم کلئیرنس کے نام پر شہری سے رقم بٹوری۔  ملزمان کے موبائل سے متعدد سول ایوی ایشن، وزارت داخلہ، ایف بی آر، منسٹری آف کامرس سے متعلق جعلی دستاویزات بھی برآمد کر لی گئی۔ملزمان کے موبائل سے متعدد آرمی یونیفارم میں تصاویریں اور جعلی آفیشل کارڈز بھی برآمد کر لئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: آرمی ایکٹ کی مخالفت،حکومت کب ہوش کے ناخن لے گی؟

ملزمان نے رقم وصول کرنے کے بعد شہری کو جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی۔ ملزمان کے موبائل سے رقم وصول ہونے اور دھمکیاں دینے  کے پیغامات بھی برآمد کر لئے گئے۔ ملزمان کے قبضے سے 6 عدد موبائل فونز، 2 لیپ ٹاپ، ہارڈ ڈرائیو، ڈی وی آر، انٹرنیٹ ڈیوائسز برآمد کر لی گئی۔ دوران تفتیش جعلی دستاویزات کی تیاری میں خاتون کے ملوث ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ ملزمان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔