اماراتی حکمران نے شہریوں کا اربوں روپے قرض ختم کروا دیا

Mar 17, 2023 | 19:51:PM
اماراتی حکمران نے شہریوں کا اربوں روپے قرض ختم کروا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) شارجہ کے حکمران اور سپریم کونسل ممبر شیخ سلطان بن محمد القاسمی نے اماراتی شہریوں کا 7کروڑ30لاکھ درہم پاکستانی تقریباً5ارب 60کروڑ22لاکھ روپے کا قرض ختم کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق شیخ سلطان کی طرف سے امارات کی قرضہ کے تصفیے سے متعلق کمیٹی ڈیبٹ سیٹلمنٹ کمیٹی کو حکم دیا ہے کہ شہریوں کے 7کروڑ 30لاکھ درہم کے قرضے فوری طور پر کلیئر کر دیئے جائیں، اس حکم کی تکمیل کرتے ہوئے کمیٹی نے 125اماراتی شہریوں کا قرض ختم کر دیا ۔

شارجہ کے حکمران کے اس اقدام سے مستفید ہونے والوں میں بیوہ اور طلاق یافتہ خواتین اور معذور افراد بھی شامل ہیں،  کمیٹی کی طرف سے مجموعی طور پر 2ہزار 86شہریوں کا 1ارب درہم سے زائد کا قرض کلیئر کیا گیا ہے۔