قربانی کے جانور بپھر گئے، موسمی قصائیوں کی دوڑیں لگ گئیں، ویڈیو وائرل

Jun 17, 2024 | 12:46:PM
 قربانی کے جانور بپھر گئے، موسمی قصائیوں کی دوڑیں لگ گئیں، ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ملک کے مختلف شہروں میں قربانی کے جانور چھریاں اور اپنے ساتھیوں کو ذبح ہوتے دیکھ کر بپھر گئے اور موسمی قصابوں کی دوڑیں لگوا دیں۔

پنجاب سمیت پورے پاکستان میں عید الاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جارہی ہے،بڑی عید کے پہلے روز مسلمانوں نے سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے اپنے جانوروں کی قربانی کی۔

ایسے میں پنجاب کے مختلف شہروں میں جانوروں کی قربانی کے دوران قصائیوں کے ساتھ مزیدار واقعات پیش آئے،اناڑی قصائی جانور کو قابو نہ کرسکے اور قربانی کے جانور رسی تڑوا کر بھاگ نکلے۔

صادق آباد میں بھی موسمی قصائی تگڑے جانور کے سامنے بے بس نظر آئے اور دو گھنٹے کی جدوجہد کے بعد قربانی کے جانور کو قابو کیا۔

یہ بھی پڑھیں:ملک بھر میں عیدالاضحیٰ آج مذہبی جوش وجذبے سے منائی جا رہی ہے

سوشل میڈیا پر جہاں قربانی کی ویڈیوز سامنے آرہی ہیں وہیں قربانی کے جانوروں کے پیچھے بھاگتے لوگوں اور قصائیوں کی ویڈیوز بھی وائرل وہ رہی ہیں۔