پاکستان میں برطانوی ہائی کمیشن نے ملکہ ایلزبتھ کی 95 ویں سالگرہ پر خصوصی ویڈیو جاری کر دی

Jun 17, 2021 | 19:15:PM
پاکستان میں برطانوی ہائی کمیشن نے ملکہ ایلزبتھ کی 95 ویں سالگرہ پر خصوصی ویڈیو جاری کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان میں برطانوی ہائی کمیشن نے ملکہ ایلزبتھ دوئم کی 95 ویں سالگرہ پر خصوصی ویڈیو جاری کر دی، جس میں پاک برطانیہ تعلقات اور تعاون کا احاطہ کیا گیا ہے۔
ملکہ برطانیہ ایلزبتھ دوئم کی سالگرہ پر برطانوی ہائی کمیشن کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کی گئی ویڈیو میں کہا گیا کہ کورونا وائرس کی وبا کے باعث یہ ہم سب کیلئے مشکل سال رہا، اپنے ملکوں کو محفوظ رکھنے کیلئے ہم سب کو مشکل فیصلے کرنا پڑے۔

Happy Birthday to Her Majesty Queen Elizabeth II. Our celebrations are different but the spirit of togetherness remains the same. @fawadchaudhry @ForeignOfficePk @SMQureshiPTI https://t.co/8geW7SMmsg

ویڈیو میں کہا گیا کہ برطانیہ زندگیاں بچانے اور ضرورت مندوں کی مدد کےلئے پاکستانی کوششوں میں معاونت کر رہا ہے، یہ کرکٹ، تجارت اور موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے پارٹنر شپ کا سال رہا۔
برطانوی ہائی کمیشن کی جاری کی گئی ویڈیو کے مطابق ڈیوک اور ڈچز آف کیمبرج نے تاریخی شاہی دورے کی سالگرہ پر پاکستان کا ورچوئل دورہ کیا۔ویڈیو کے مطابق برطانوی ہائی کمشنر نے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے 16 سال بعد پاکستان کے دورے کا اعلان کیا۔ویڈیو میں کہا گیا کہ برطانیہ پاکستانی برآمدات کی سب سے بڑی مارکیٹ ہے، برٹش ایئر ویز اور ورجن ایٹلانٹک نے پاکستان کیلئے نئی پروازیں شروع کیں۔
برطانوی ہائی کمیشن کی جاری کی گئی ویڈیو میں کہا گیا کہ ماحولیات کے عالمی دن پر برطانوی وزیرِ اعظم بورس جانسن نے ویڈیو پیغام میں موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کی پاکستانی کوششوں کو سراہا ہے۔ویڈیو میں برطانوی ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ ہماری دوستی مزید مستحکم ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں:  شاہ محمود قریشی انطالیہ سفارتی فورم میں شرکت کیلئے ترکی پہنچ گئے