شاہ محمود قریشی انطالیہ سفارتی فورم میں شرکت کیلئے ترکی پہنچ گئے

Jun 17, 2021 | 18:07:PM
 شاہ محمود قریشی انطالیہ سفارتی فورم میں شرکت کیلئے ترکی پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ترک ہم منصب کی دعوت پر تین روزہ دورہ پر ترکی پہنچ گئے ہیں ، وزیر خارجہ انطالیہ سفارتی فورم کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

 تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ایشیا میں علاقائی تعاون کے عنوان سے مذاکرے میں شرکت کریں گے ، وزیر خارجہ علاقائی تعاون ، معاشی ترقی ، رابطوں کی استواری پر نکتہ نظر اجاگر کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سفارتی فورم کے موقع پر شاہ محمود قریشی کلیدی وزرائے خارجہ کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے ، شاہ محمود قریشی وزرائے خارجہ سے باہمی دلچسپی ، علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔انطالیہ سفارتی فورم میں سیاسی رہنما ، سفارتکار، مفکرین ، محقیقین شرکت کر رہے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان تجارت، روابط کی استواری ، معاشی ترقی میں شراکت داری کا حامی ہے ، پاکستان علاقائی اشتراک عمل ، کثیر القومی تعاون کے ایجنڈے سے اتفاق کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:عید سے پہلے قربانی دیکھ رہا ہوں۔۔ پیپلزپارٹی رہنما کا بڑا دعویٰ سامنے آ گیا