5 دن میں پنجاب میں بڑی تبدیلی،اسد عمر کا دعوی

Jul 17, 2022 | 14:30:PM
فائل فوٹو
کیپشن: 5 دن میں پرویز الہی وزیراعلی بننے جا رہے ہیں،اسد عمر کا دعوی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک )اسد عمر نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام ادارے ضمنی انتخاب کے دوران توہین عدالت کے مرتکب ہو رہے ہیں، پی ٹی آئی رہنما نے دعویٰ کیا کہ آج سے 5 روز بعد پرویز الہی وزیراعلی بننے جا رہے ہیں۔ رجیم چینج کا سارا کھیل ختم ہونے جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے مرکزی رہنما اسد عمر کا کہنا تھا کہ حکومت آج بھی کنٹینر کھڑے کر رہی ہے، حمزہ شہباز وزیراعلی کی کرسی پر قبضہ کرکے بیٹھا تھا، سپریم کورٹ کے واضح حکم کے باوجود ضمنی انتخاب کے دوران تمام ادارے توہین عدالت کے مرتکب ہورہے ہیں۔

اس موقع پر انہوں نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ بہت جلد پنجاب سے وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کی سیٹ کا مکمل قبضہ چھڑا لیں گے، ہم تنبہہ کرتے ہیں جو لوگ دھاندلی کے عمل میں شامل ہو رہے ہیں ان کو جواب دینا ہوگا، رجیم چینج کا سارا کھیل ختم ہونے جا رہا ہے، آج سے پانچ دن بعد پرویز الہی وزیر اعلی بننے جا رہے ہیں، مسلم لیگ ن سے پنجاب بھی جاتا ہے تو ان کے پاس کچھ نہیں بچتا ہے۔

الیکشن کمیشن سے متعلق پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ الیکشن کمیشن ایک غیر جانبدار ادارہ ہے، الیکشن کمیشن نے کہا ایز ڈائریکٹڈ، یہ ہدایات آپ کو کہاں سے آ رہی ہیں؟ الیکشن کمیشن نے دہشت گردوں کا ذکر کیا جس میں شبلی فراز بھی شامل ہے، جھنگ میں ذولفی بخاری کو پکڑنے کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، گنڈا پور کو تو صوبے میں آنے سے روک دیا گیا۔

عدالت عظمیٰ کے فیصلے کا ذکر کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے واضح ہدایات دی تھیں کہ الیکشن قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے، انتخابات میں واضح طور پر سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔