پی پی 158 ، ن لیگی اور پی ٹی آئی کے کارکنوں میں  جھگڑا،الیکشن کمیشن کا سخت نوٹس

Jul 17, 2022 | 12:18:PM
 پی پی 158 ، ن لیگی اور پی ٹی آئی کے کارکنوں میں  جھگڑا،الیکشن کمیشن کا سخت نوٹس
کیپشن: الیکشن کمیشن(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)الیکشن کمیشن نےلاہور پی پی 158 میں پولنگ اسٹیشن پر اندر جانے پر ن لیگی اور پی ٹی آئی کے کارکنوں کے درمیان  جھگڑے کا نوٹس لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق  الیکشن کمیشن نے پی پی 158 لاہور میں تصادم پر ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر کو ہدایات جاری کر دیں، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر کو واقعے کا جائزہ لینے اور سکیورٹی حکام سے رابطے کا کہا گیا ہے۔

ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر کا کہنا ہے کہ الیکشن کو شفاف بنانے کےلئے کوشاں ہیں، صورتحال پر جلد قابو پا لیا جائے گا۔

خیال رہے کہ  پنجاب میں ضمنی الیکشن کے دوران لڑائی جھگڑے کے واقعات پیش آئے، لاہور کے حلقہ پی پی 158 میں ووٹ کاسٹ کرنے کے دوران لڑائی ہوئی، واقعہ دھرم پورہ میں پیش آیا جہاں پولنگ سٹیشن کے اندر جانے پر جھگڑا ہوا۔ پی ٹی آئی کارکنان کا کہنا تھا کہ انہیں پولنگ سٹیشن کے اندر جانے سے روکا جا رہا ہے۔

لاہور ہی کے حلقے پی پی 168 میں بد نظمی کے دوران تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے ووٹر آمنے سامنے آ گئے۔ ووٹرز کا کہنا تھاکہ سٹیشن 50 اور 51 میں ووٹ کاسٹ کرنے مشکل در پیش ہیں ۔تحریک انصاف کے ووٹرزنے الزام لگایا کہ مسلم لیگ ن نے اپنے بندے پولنگ سٹیشن کے اندر تعینات کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیںدلہا دلہن ولیمہ چھوڑ کر ووٹ ڈالنے پہنچ گئے،کس پر مہر لگائی؟