ڈا کٹروں نے 82 دانتوں والے نوجوا ن کی مشکل حل کر دی

Jul 17, 2021 | 19:16:PM
 ڈا کٹروں نے 82 دانتوں والے نوجوا ن کی مشکل حل کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹر نگ ڈیسک)ڈا کٹرو ں نے بھارتی شہر پٹنا  کے  17 سالہ لڑکے کے منہ سے 82 دانتوں کے خاتمے کے لیے کامیاب آپریشن کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نتیش کمار  'اوڈونٹوما' کے مرض میں مبتلا تھا جو کہ ٹیومر کی ایک قسم ہے جس میں دانتوں کی غیر معمولی نشوونما ہوتی ہے۔ علاج نا کروانے کی صورت میں نتیش کی حالت بگڑ گئی تھی جو آپریشن کے بغیر ٹھیک نہیں ہوسکتی تھی، نتیش کے نچلے حصے کے جبڑے عام لوگوں سے مختلف تھے جو اس کے چہرے پر واضح تھے۔

اِندرا گاندھی انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے ڈاکٹر پریانکر سنگھ نے بتایا کہ جانچ کے بعد پتا چلا کہ اسے اوڈونٹوما ٹیومر ہے جو کہ دانتوں کی نشوونما کرنے والے مادے میں خرابی کی وجہ سے ہوا۔

ڈاکٹرز نے بتایا کہ تین گھنٹے کی سرجری کے بعد نتیش کے منہ سے ان اضافی دانتوں کو ختم کردیا گیا  ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:کترینہ کیف کی سالگرہ پر وا لرل تصویر نے مقبولیت کے نئے ریکا رڈ بنا دیئے