نواز شریف دور میں مسئلہ کشمیر کو اہمیت نہیں دی گئی: فرخ حبیب

Jul 17, 2021 | 13:12:PM
نواز شریف دور میں مسئلہ کشمیر کو اہمیت نہیں دی گئی: فرخ حبیب
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ مریم نواز کو جھوٹ کے کئی سرٹیفکیٹ مل چکے، مریم نواز مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت کیوں نہیں کرتیں وہ مودی کا نام کیوں نہیں لیتی، ان کے منہ سے آر ایس ایس کا نام کیوں نہیں نکل رہا۔مریم نواز نہتے کشمیریوں پر پابندیوں کی مذمت کیوں نہیں کرتیں، نواز شریف دور میں مسئلہ کشمیر کو اہمیت نہیں دی گئی۔

فیصل آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےفرخ حبیب نے  کہا کہ حکومت پٹرولیم لیوی کو کم کر رہی ہے، اپوزیشن کو چیلنج کرتا ہوں بتائے کونسے پٹرولیم ٹیکسز میں اضافہ کیا گیا، حکومت عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں خطے میں اب بھی سب سے کم ہیں، اوگرا کی طرف سے 11 روپے کی سمری آئی تھی، پٹرول کی قیمتوں میں عالمی سطح پر اضافہ ہوا، اسحاق ڈار دور میں پٹرولیم لیوی کو کم نہیں کیا جاتا تھا، حکومت پٹرولیم لیوی کو کم کر رہی ہے، حکومت ٹیکس آمدن کا نقصان اٹھا کر عام آدمی پر کم بوجھ ڈالنا چاہتی ہے، وزیراعظم کی کوشش ہے عوام پر کم سے کم بوجھ پڑے۔

یہ بھی پڑھیں: شیخ رشیداور چینی وزیر پبلک سکیورٹی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ