بنیادی حقوق بارے انسانی حقوق کمیشن کی امتیازی سوچ پر حیرانگی ہے: اکبر ایس بابر

Jan 17, 2024 | 21:55:PM
بنیادی حقوق بارے انسانی حقوق کمیشن کی امتیازی سوچ پر حیرانگی ہے: اکبر ایس بابر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی) بانی رہنما پی ٹی آئی اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کمیشن کا بیان جانبدارانہ ہے، بنیادی حقوق بارے انسانی حقوق کمیشن کی امتیازی سوچ پر حیرانگی ہے۔

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) انٹراپارٹی الیکشن کے عدالتی فیصلے پر تنقیدی بیان پراکبر ایس بابرنے چیئرمین ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (ایچ آر سی پی) کو خط لکھ دیا، خط میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنما اکبر ایس بابر نے لکھا کہ انسانی حقوق کمیشن کا بیان جانبدارانہ ہے، لاکھوں پی ٹی آئی ارکان کے بنیادی حقوق چھین لینا کیا آرٹیکل 17 کی خلاف ورزی نہیں؟ جعلی انتخابات کے ذریعے لاکھوں پی ٹی آئی ارکان کو اپنی قیادت چننے کے حق سے محروم کردیاگیا، غیرمنتخب قیادت لاکھوں پارٹی ارکان کو زبردستی ان کے قیادت منتخب کرنے کے جمہوری حق سے کیسے محروم کرسکتی ہے؟

یہ بھی پڑھیں: پیپلزپارٹی نے خیرپور سے بڑی سیاسی مخالف جماعت کا مکمل صفایا کردیا

انہوں نے مزید لکھا کہ جعلی انتخابات کرانے والی غیرمنتخب قیادت سے کیسے توقع کی جاسکتی ہے کہ وہ پاکستانی شہریوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ کرے گی، انسانی حقوق کمیشن نے آئین کے آرٹیکل 17 کی امتیازی ویک طرفہ تشریح کرکے بدنام زمانہ نظریہ ضرورت کو زندہ کیا، بدنام زمانہ نظریہ ضروری نے پاکستان کو مکمل جمہوری حکمرانی کی منزل کی طرف جانے سے نقصان پہنچایا، بنیادی انسانی حقوق کا اصول رنگ ونسل، مذہب، عقیدے، صنفی تفریق ، تعداد اور سیاسی وابستگیوں سے آزاد ہوتا ہے۔

اکبربابر نے چیئرمین انسانی حقوق کمیشن کو خط بنیادی انسانی حقوق کا اصول کسی امتیاز یا تعصب کے بغیر لاگو کیاجاتا ہے، انسانی حقوق کمیشن کو پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کے مقدمے اور سپریم کورٹ کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے بنیادی وجوہات کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے تھا، بنیادی حقوق کے بارے میں ایچ آر سی پی کی امتیازی سوچ پر حیرانگی ہے، انسانی حقوق کے تمام تصور کو امتیازی و یک طرفہ انداز میں پیش کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ انسانی حقوق کمیشن نے پی ٹی آئی سے بلے کا نشان چھیننے کو بنیادی انسانی حقوق اور آرٹیکل 17 کے منافی قرار دیا تھا۔