ہماری حکومت کی خارجہ پالیسی بہترین تھی، بیرسٹر گوہر خان

Jan 17, 2024 | 19:51:PM
ہماری حکومت کی خارجہ پالیسی بہترین تھی، بیرسٹر گوہر خان
کیپشن: بیرسٹر گوہر خان (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ ہماری حکومت کی فارن پالیسی بہترین تھی، تمام ممالک سے اچھے تعلقات تھے۔

راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ بلاول وزیر خارجہ بنے تو افغانستان نہیں گئے، بلاول جاپان تک گئے لیکن اپنے پڑوسی ممالک کا دورہ تک نہیں کیا۔

انہوں نے ایران سے متعلق کہا کہ پاکستان کو وہ جواب دینا چاہیئے جو کوئی بھی خودمختار ملک دراندازی کیخلاف دے گا۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے مزید کہا کہ ہماری فارن پالیسی بہترین تھی، تمام ممالک سے اچھے تعلقات تھے۔

یہ بھی پڑھیے:مجھے اس شخص کیساتھ جیل میں بند کیا جائے، شیخ رشید نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو درخواست دیدی

اُن کا کہنا تھا کہ ہم الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کریں گے، آج رات 12 بجے تک تمام لسٹیں لگ جائیں گی۔

بیرسٹر گوہر خان نے یہ بھی کہا کہ کئی لوگوں کو کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا موقع نہیں دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات صاف اور شفاف ہونے چاہئیں، جب الیکشن ہوں تب زور زبردستی والے راستے اختیار نہ ہوں۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ امید ہے سپریم کورٹ ایسے احکامات جاری کرے گی، انتخابی نشان لینے پر ہم نظرثانی اپیل دائر کریں گے۔