عوام کے مینڈیٹ کی حفاظت فرض ،جن حلقوں پر نتائج بدلے گئے،ٹھیک کیا جائے، علی امین گنڈاپور

Feb 17, 2024 | 18:49:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)نامزد وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور نے کہاہے کہ عوام کے مینڈیٹ کی حفاظت ہم پر فرض ہے، جن حلقوں پر نتائج بدلے گئے،انہیں ٹھیک کیا جائے۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیخلاف احتجاج کی کال پر نامزد وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے پشاور میں احتجاجی ریلی سے خطاب کیا،علی امین گنڈاپور نے بانی پی ٹی آئی کی تصویر ہاتھ میں اٹھا کر خطاب کیا۔
نامزد وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہاکہ ہمارے آباﺅاجداد نے اس ملک کو حاصل کرنے کیلئے قربانیاں دیں،ہم بھی قربانی کیلئے تیار ہیں، ہمیں چیلنجزدرپیش ہیں، ہم اپنے حق کیلئے نکلتے رہیں گے۔ان کاکہناتھا کہ ملک کو نقصان پہنچایا گیا اور معیشت کو تباہ کیا گیا،خان صاحب چاہتے تھے کہ عوام جاگ جائے، خان صاحب کو مبارک باد دیتا ہوں کہ عوام جاگ گئے ہیں، علی امین گنڈاپورکاکہناتھا کہ ہمیں عوام کا تحفظ یقینی بنانا ہے،کمشنر راولپنڈی کا بھی ضمیر جاگ گیا، جن حلقوں پر نتائج بدلے گئے،انہیں ٹھیک کیا جائے، جن حلقوں پر دھاندلی کی گئی انہیں بھی ٹھیک کیا جائے۔
نامزد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہاکہ یہ صوبہ ان شااللہ ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا،خان صاحب کہتے ہیں ملک بھی میرا ہے اور یہ فوج بھی میری ہے،بس ہم اصلاح چاہتے ہیں جو اصلاح نہیں کریگا، سزا کیلئے تیار رہے، ہم چاہتے ہیں کہ پھر کوئی کسی چادر وچاردیواری اور کسی کی بہن بھائی اور ماں کی بے عزتی نہ کرے،عوام کو تحفظ فراہم کرنے کو یقینی بنائیں گے۔
علی امین گنڈاپور نے کہاکہ نوجوانوں کو نوکریاں اور روزگارفراہم کرنے کیلئے کام کریں گے،ایسا نظام لائیں گے، جو دنیا میں مثال بنے گا، خواتین کو حقوق دینے کیلئے کام کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس پاکستان نے اہم بیان جاری کردیا