سینٹ الیکشن شوآف ہینڈسے کراناممکن ہی نہیں،اٹارنی جنرل کی وضاحت،حکومت کی امیدوں پر اوس

Dec 17, 2020 | 21:33:PM
سینٹ الیکشن شوآف ہینڈسے کراناممکن ہی نہیں،اٹارنی جنرل کی وضاحت،حکومت کی امیدوں پر اوس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)اٹارنی جنرل خالدجاویدخان نے واضح کیا ہے کہ سینٹ الیکشن شوآف ہینڈسے کراناممکن ہی نہیں۔
24نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اٹارنی جنرل نے کہا حکومت الیکشن اوپن بیلٹ سے کرانا چاہتی ہے،ان کا کہنا تھا کہ اوپن بیلٹ میں ووٹ کی پرچی پرووٹرکانام بھی درج ہوگا۔ الیکشن کے طریقہ کارکوبدلنے کے لئے آئین میں ترمیم کی ضرورت نہیں، ایکٹ میں ترمیم سے ایسے ووٹنگ ہوسکتی ہے، سینٹ الیکشن میں ووٹرایک سے زائد نشستوں پرووٹ کاسٹ کرتا ہے، اس لئے ایک سے زائد نشست پر ووٹ ڈالنے کے لئے شوآف ہینڈ کا طریقہ ممکن ہی نہیں۔