تاجر اور سرمایہ کار مقدمات سے پریشان، حکومت سے پالیسی پر نظرثانی کامطالبہ

Dec 17, 2020 | 20:05:PM
تاجر اور سرمایہ کار مقدمات سے پریشان، حکومت سے پالیسی پر نظرثانی کامطالبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ایف بی آرتاجروں اورسرمایہ کاروں کوہراساں کرنے لگا، ایف بی آرکی جانب سے تاجروں پرمقدمات درج کرادئیے گئے، مرکزی صدراپٹماعادل بشیرکاکہنا ہے کہ حکومت اپنی غلطیوں کے مقدمات سرمایہ کاروں پرکاٹ رہی ہے، ایسے کام نہیں چلے گا۔
تفصیلات کے مطابق سرمایہ کار اور تاجر ایف بی آر کی ہراسگی کا نشانہ بننے لگے، ایف بی آر نے سرمایہ کاروں پر مقدمات درج کرادئیے۔ مرکزی صدراپٹماعادل بشیرحکومتی پالیسیوں اور ایف بی آر کے طرزعمل پرنالاں ہوگئے، انہوں نے کہاحکومت اپنی غلطیوں کے مقدمات سرمایہ کاروں پر کاٹ رہی ہے، حکومت اپناسسٹم درست نہیں کرےگی توکام نہیں چلے گا۔
تجزیہ کارمہتاب حیدرکاکہناہے کہ بڑے بزنس مین کوہراساں کیاجاناسنجیدہ مسئلہ ہے، حکومت کوچاہئے کہ مسائل حل کرے اورکاروباری افرادکوتنگ نہ کرے،تاجربرادری کاکہناہے کہ ٹیکس دینے والوں پرمقدمات کااندراج قابل مذمت ہے،حکومت کواپنی پالیسی پرنظرثانی کرنا ہوگی۔