’’بھارت مسلمانوں کے لئے پرتشدد اورخطرناک جگہ قرار‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) ساؤتھ ایشا کےملکوں میں اقلیتوں کے حقوق اور مسائل پرنظررکھنے والی ایک تنظیم کی رپورٹ میں بھارت مسلمانوں کے لئے پرتشدد اورخطرناک جگہ قراردے دیا۔
تفصیلات کے مطابق ساؤتھ ایشیا میں شہری آزادیوں پر نظر رکھنے والی تنظیم ساؤتھ ایشیا اسٹیٹ آف مینارٹیز کی سالانہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارت مسلمانوں کے لیے خطرناک اور پرتشدد جگہ بن چکا ہے۔ رپورٹ میں بھارتی حکومت سے متعلق مزید انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارتی شہریوں کے لئے قومی رجسٹرڈ مسلمانوں کو ممکنہ طور پر اسٹیٹ لیس بنا سکتا ہے۔ اسی تناظر میں بھارت میں انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والوں کو ریاستی اداروں اوران کے اتحادی گروہوں کی جانب سے دھمکیوں اورتشدد کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
رپورٹ مٰیں کہا گیا ہے کہ بھارت میں ٹی وی پرسنسرشپ کے کئی واقعات پیش آچکے ہیں اورحکومت پرتنقید کرنے والے چینلز کوبند کیا جا چکا ہے اور’فارن کنٹریبیوشن ایکٹ‘ ترقی پسند اقلیتی این جی اوزکے خلاف ہتھیار کے طورپراستعمال کیا جا رہا ہے۔ماہ فروری میں ہونے والے مسلم مخالف فسادات سے متعلق بھی رپورٹ میں ذکرکیا گیا اورمارچ میں کورونا وائرس کی وبا کے ابتدائی دنوں میں پھیلائی جانے والی نفرت‘ پربھی توجہ دلائی گئی۔