جسٹس (ر) مقبول باقر نے بطور 8ویں نگران وزیراعلیٰ سندھ عہدے کا حلف اٹھا لیا

Aug 17, 2023 | 22:39:PM
جسٹس (ر) مقبول باقر نے بطور 8ویں نگران وزیراعلیٰ سندھ عہدے کا حلف اٹھا لیا
کیپشن: جسٹس (ر) مقبول باقر نے بطور 8ویں نگران وزیراعلیٰ سندھ عہدے کا حلف اٹھا لیا
سورس: 24news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) جسٹس (ر) مقبول باقر نے بطور آٹھویں نگران وزیراعلیٰ سندھ عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق نگران وزیراعلیٰ سندھ کی حلف برداری تقریب گورنر ہاؤس کراچی میں ہوئی جس کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا، چیف سیکریٹری سہیل راجپوت نے نامزد جسٹس (ر) مقبول باقر کی بطور نگران وزیراعلیٰ سندھ تقرری کا حکم نامہ پڑھ کر سنایا، گورنر سندھ محمد کامران ٹسوری نے جسٹس (ر) مقبول باقر سے حلف لیا۔

یہ بھی پڑھیں: نگران حکومت میں سابق وزیر اعظم شہباز شریف کے مشیر اہم عہدے پر فائز، شاعر وصی شاہ کیا فرائض انجام دینگے؟

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ تقریب میں سبکدوش وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، سابق وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ، مظفر شاہ ، سبکدوش سندھ کابینہ اراکین، ایم کیو ایم کے اظہار الحسن و فاروق ستار سمیت دیگر متحدہ اراکین، اعلیٰ افسران، سول سوسائٹی افراد سمیت سندھ ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج صاحبان نے بھی شرکت کی۔