پانچ سال سے کم سروس پرپنجاب بھر کے ججز کی بیرون ملک تعلیم کیلئے چھٹی پر پابندی عائد

Aug 17, 2023 | 18:34:PM
پانچ سال سے کم سروس پرپنجاب بھر کے ججز کی بیرون ملک تعلیم کیلئے چھٹی پر پابندی عائد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) پانچ سال سے کم سروس پرپنجاب بھر کے ججز کی بیرون ملک تعلیم کیلئے چھٹی پر پابندی عائد ہو گئی۔

پانچ سال سے کم سروس پر پنجاب کے ماتحت عدلیہ کے ججز کی بیرون ملک تعلیم کے لیے چھٹی پر پابندی عائد ہو گئی۔ رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کی جانب ماتحت عدلیہ کے تمام ججز کو مراسلہ بھی جاری کر دیا گیا، مراسلہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی ہدایت پر جاری کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: نگران وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا،وزارت اطلاعات اور وزارت ثقافت کس کو ملی؟ بڑی خبر آگئی

رجسٹرار لاہورہائیکورٹ کی جانب سے جاری کردہ مراسلے کے مطابق پانچ سال سے کم سروس یا پروبیشن پر جوڈیشل افسران بیرون ملک تعلیم کے لیے چھٹی اپلائی نہ کریں، لاپرواہی کرنے والے جوڈیشل افسران کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی، رول 7 کے تحت پانچ سال سے کم سروس پر سرکاری ملازمین کو تعلیم کے لیے چھٹی نہیں دی جاتی۔