آرمی چیف سے افغان وفد کی ملاقات ،افغانستان کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال

Aug 17, 2021 | 21:43:PM
 آرمی چیف سے افغان وفد کی ملاقات ،افغانستان کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید قمر جاوید باجوہ سے صلاح الدین ربانی کی سربراہی میں 8 رکنی افغان وفد نے ملاقات کی جس میں افغانستان کی تازہ ترین صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
 پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید نے ایک بارپھر عزم کا اعادہ کیا ہے کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ وسیع تر تعلقات کا خواہاں ہے،افغانستان میں دیرپا امن کیلئے ہر ممکن اقدامات کیلئے تیار ہیں۔ 
 آئی ایس پی آر کے مطابق منگل کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے صلاح الدین ربانی کی سربراہی میں 8 رکنی افغان وفد نے ملاقات کی، وفد میں محمد یونس قانونی، استاد محمد کریم خلیلی، احمد ضیاءمسعود، استاد محمد محقق، احمد ولی مسعود، عبدالطیف پدرم اور خالد نور شامل تھے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ وسیع تر تعلقات کا خواہاں ہے، افغانستان میں دیرپا امن کیلئے ہر ممکن اقدامات کیلئے تیار ہیں۔ انہوںنے کہاکہ افغانستان میں معاملات کے حل سے خطے میں دیرپا امن اور استحکام آئے گا۔
آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان افغانستان کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے، افغان وفد نے پاک فوج کی قربانیوں اور کامیابیوں کو سراہا، اقر قرار دیا کہ پاک فوج کی افغانستان کی سماجی و اقتصادی ترقی اور امن کیلئے کوششیں قابل قدر ہیں، افغان وفد نے مستقبل کے حوالے سے اپنی آرابھی پیش کیں۔
 یہ بھی پڑھیں۔ افغان وفد کی ملاقات۔پاکستان سے زیادہ کوئی اور ملک افغانستان میں امن کا خواہشمند نہیں ،عمران خان