جنوبی وزیرستان میں شہید ہونے والے سیکورٹی اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

Apr 17, 2023 | 11:09:AM
 جنوبی وزیرستان میں شہید ہونے والے سیکورٹی اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا، پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔ نماز جنازہ میں افسروں اور جوانوں سمیت لواحقیں کی بھی شرکت۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) جنوبی وزیرستان میں شہید ہونے والے سیکورٹی اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا، پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔ نماز جنازہ میں افسروں اور جوانوں سمیت لواحقین،رشتہ داروں اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے زرملان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہونے والے ضلع کرم کے علاقے پارا چنار کے 25 سالہ لانس نائیک شعیب علی شہید اور لکی مروت کے 22 سالہ سپاہی رفیع اللہ شہید کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس ایک بار پھر سر اٹھانے لگا،مزید 4 افراد جاں بحق

 شہداء کی نماز جنازہ پہلے جنوبی وزیرستان میں وانا اور بعد میں ان کے آبائی علاقوں میں ادا کی گئی، جس کے بعد دونوں شہیدوں کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔

نماز جنازہ میں فوجی افسران، جوانوں سمیت سول حکام، عوام اور شہداء کے لواحقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ترجمان کیمطابق مسلح افواج ہر قیمت پر دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں، یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مضبوط کرتی ہیں۔