مون سون مزید خطرناک ،9ممالک کی تحقیقی رپورٹ نے خطرے کی گھنٹی بجادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)آئندہ مون سون سیزن اس سے بھی زیادہ خطرناک ہوگا ، محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجادی ۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے آئندہ مون سون سیزن زیادہ خطرناک ہونےکی پیشگوئی کردی۔ پاکستان اور 9 ممالک کی مشترکہ تحقیقی رپورٹ جاری کر دی گئی رپورٹ کے مطابق مستقبل میں مون سون کی بارشیں مزید شدت اختیار کریں گی اور پاکستان میں آئندہ مون سون زیادہ خطرناک ہوگا۔مشترکہ رپورٹ میں پاکستان میں ہونے والی حالیہ بارشوں اور سیلاب سے نقصانات کی وجوہات بھی بتائی گئیں۔ رپورٹ کے مطابق دریاوں کے کنارے غیرقانونی آبادکاری کی وجہ سے سیلاب سے زیادہ نقصان ہوا ۔ بارشوں سے نقصانات کی وجوہات میں ناقص دریائی مینجمنٹ سسٹم، غیرقانونی آباد کاری اور معاشی عدم استحکام شامل ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ درجہ حرارت 1.2 ڈگری سینٹی گریڈ بڑھنے کی وجہ سے بارشیں 50سے 75 فیصد زیادہ ہوئیں، مستقبل میں درجہ حرارت مزید بڑھنے پر بارشیں کئی گنا زیادہ شدید ہوں گی ،رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ پاکستان میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ سسٹم پر عملدرآمد کا فقدان ہے، نقصانات سے بچاوکیلئے 2010 کے سیلاب کے بعد بنائے گئے ڈیزاسٹر مینجمنٹ پلان پر عملدرآمد یقینی بنانا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے میں اہم پیشرفت