پی ٹی آئی حکومت کا کشمیری مہاجرین پر پہلا وار ۔ مفت تعلیم کی سہولت ختم

Sep 16, 2021 | 22:41:PM
  پی ٹی آئی حکومت کا کشمیری مہاجرین پر پہلا وار ۔ مفت تعلیم کی سہولت ختم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)پی ٹی آئی حکومت کا  کشمیری مہاجرین پر پہلا وار ، فیس معافی کی چھوٹ ختم ،آزادجموں وکشمیر یونیورسٹی نے فیسوں میں رعایت نہ دینے کا حکم جاری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق حکومت آزادکشمیر نے 24نومبر1992کونوٹیفکیشن زیر نمبر س ب 2481-90 کے تحت آزادکشمیر کے مختلف تعلیمی ادارہ جات سکولز،کالجز ،یونیورسٹیز میں زیر تعلیم مہاجرین طلبہ کو داخلہ،امتحانی اور ٹیوشن فیس سے مستثنیٰ قرار دیا تھا،ملک پاکستان کیلئے اپنے جان و مال کی قربانی دینے والے ان مہاجرین طلبہ کو اعلیٰ تعلیم کے حصول میں حکومت نے جو سہولیات دی تھیں موجودہ حکومت نے اقتدار میں آتے ہی ختم کر دی ،آزادجموں وکشمیر یونیورسٹی نے 10ستمبر2021 کو حکم زیر نمبر 339-48/جنرل /کے تحت یہ سہولت ختم کر دی ہے ۔
حکم میں کہا گیا ہے کہ” وائس چانسلر نے حسب سفارش فیس و فنڈز کمیٹی مہاجرین طلبہ و طالبات جو کہ ایم فل ،پی ایچ ڈی میں زیر تعلیم ہیں ان کو کسی قسم کی فیس میں رعایت نہ دیئے جانے کی منظوری صادر فرمائی ہے“،آزادجموں وکشمیر یونیورسٹی کی جانب سے مہاجرین طلبہ کی فیسوں میں چھوٹ ختم کرنے کے حکم پر مہاجرین طلبہ میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ،مہاجرین طلبہ نے مہاجرین اسمبلی نشستوں سے منتخب ہونے والے ارکان اسمبلی اور حکومتی نمائندگان سے اس سلسلہ میں فوری کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔
 یہ بھی پڑھیں۔200 کروڑ کا بھتہ خوری کیس۔۔بالی وڈ اداکارہ جیکو لین فرنینڈس پھنس گئیں