امارتِ اسلامی متحد۔صدارتی محل میں تصادم کی باتیں بے بنیاد۔ملا برادر۔انس حقانی

Sep 16, 2021 | 21:59:PM
صدارتی محل۔جھگڑا،امارت اسلامی
کیپشن: ملا برادر انٹرویو دے رہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)طالبان میں اختلاف کی خبروں کے بعد ملا عبدالغنی برادر منظرعام پر آ گئے اور کہاصدارتی محل میں تصادم کی باتیں بے بنیاد ہیں، طالبان قیادت کے درمیان گہرے مراسم ہیں۔ملا عبدالغنی برادر نے اپنے زخمی ہونے کی بھی تردید کر دی۔
 عبوری نائب وزیراعظم ملا عبدالغنی برادر نے ایک انٹرویو میں کہا کہ طالبان قیادت کے درمیان کسی قسم کا کوئی اختلاف نہیں، کئی سال تک قربانیاں دیں اور مشکلات برداشت کیں، یہ سب اقتدار کے لئے نہیں بلکہ بیرونی قبضے کے خاتمے کیلئے کیا۔ ملا عبدالغنی برادر نے ایک آڈیو پیغام میں بھی مغربی میڈیا کی خبروں کو بے بنیاد اور شرمناک جھوٹ قرار دیا تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ اتوار کو قطری وزیر خارجہ کے ساتھ طالبان قیادت کی ملاقات میں ملا عبدالغنی برادر نظر نہیں آئے تھے۔
 ادھرطالبان کے رہنما انس حقانی نے بھی کہا ہے کہ امارت اسلامی کی قیادت میں اختلافات کی خبریں بے بنیاد ہیں۔افغانستان کے دارالحکومت کابل سے جاری کئے گئے ایک بیان میں انس حقانی نے کہاکہ امارتِ اسلامی کے خلاف تمام افواہیں پروپیگنڈا ہیں، دشمنوں کا مذموم پروپیگنڈا اس اتحاد کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا۔انس حقانی نے کہا کہ امارتِ اسلامی متحدہے، جو اسلامی اور افغان اقدار کا احترام کرتی ہے۔طالبان رہنما نے کہا کہ ہم افغانستان میں امن، استحکام اور خوش حالی لانے کے لئے متحد ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔ طالبان رہنما ملا برادر دنیا کے بااثر ترین افراد کی فہرست میں شامل