ڈالر کی قیمت میں کتنی کمی ہوئی ؟ جانیے

Sep 16, 2021 | 10:52:AM
ڈالر کی قیمت میں کتنی کمی ہوئی ؟ جانیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز )انٹر بینک مارکیٹ کاروبار کے آغاز کے کچھ دیر بعد ڈالر کی قیمت میں کمی ہوئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 82 پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 82 پیسے نیچے آگیا ،انٹربینک میں ڈالر 169.12 روپے سے کم ہوکر 168.30روپے پر آ    گیا۔ گز شتہ انٹربینک میں ڈالر نئی بلند سطح 169 روپے 12 پیسے پر بند ہوا تھا۔

 گزشتہ دنوں ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 169.60 روپے پر پہنچ گیا تھا جس پر سٹیٹ بینک نے مداخلت کی تو ڈالر کی قیمت میں 70 پیسے کمی ہوئی ۔ اس مہنگائی کے دور میں حکومت نے عوام پر پٹرول کی قیمت بڑھاتے ہوئے مزید بوجھ ڈال دیاہے ۔

سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہوا تو 100 انڈیکس 46 ہزار 716 پوائنٹس پر تھا لیکن کچھ ہی دیر کے بعد اس میں کمی ہونا شروع ہو گئی اور انڈیکس 14 پوائنٹس کم ہو کر 46 ہزار 702 پوائنٹس پر آ گیاہے ۔

یہ بھی پڑھیں:کرکٹ شائقین کے لئے خوشخبری ۔۔ پاکستان نیوزی لینڈ ٹاکراکل ہو گا