تعلیمی بائیکاٹ کا چھٹا روز ، تعلیمی سرگرمیاں مکمل طور پر معطل

Oct 16, 2023 | 11:32:AM
اساتذہ کا سکولوں میں تعلیمی بائیکاٹ چھٹے روز بھی جاری ہے سکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں مکمل طور پر معطل ہوگئی ہیں سکولوں میں بچوں کی حاضری 20 فیصد سے کم رہ گئی ہے۔اساتذہ نے سکول کے مرکزی گیٹ پر دھرنا دے دیا ہے سکولوں میں بچوں کو ہاف ڈے دے دیا گیا۔ تعلیمی سرگرمیوں کا بائیکاٹ مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جیند ریاض،محمد عمران اویس)اساتذہ کا سکولوں میں تعلیمی بائیکاٹ چھٹے روز بھی جاری ہے سکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں مکمل طور پر معطل ہوگئی ہیں، سکولوں میں بچوں کی حاضری 20 فیصد سے کم رہ گئی ہے۔اساتذہ نے سکول کے مرکزی گیٹ پر دھرنا دے دیا ہے سکولوں میں بچوں کو ہاف ڈے دے دیا گیا۔ تعلیمی سرگرمیوں کا بائیکاٹ مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا۔

پنجاب کے دوسرے شہروں کی طرح ضلع اٹک کے مرد و خواتین ٹیچرز کی بڑی تعداد سرکاری سکول کالجز بند کر کے گورنمنٹ پائلٹ سیکنڈری سکول میں احتجاج کر رہے ہیں۔اساتذہ کے احتجاج کا آج ساتواں دن ہے۔

گزشتہ ایک ہفتہ سکول وکالج بند ہونے سے طلبہ و طالبات کی تعلیم شدید متاثر ہو رہی ہے جس کی وجہ سے والدیں شدید پریشان ہیں۔جبکہ اگیکگا رہنماوں کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں:اسرائیل کی غزہ پر حملے کی تیاری، بارشیں رکاوٹ بننے لگیں
اساتذہ احتجاج آج ساتویں روز میں داخل ضلع بھرکے تمام سرکاری سکولزوکالجزبند،ایجوکیشن دفاترکی تالابندی  سے بچوں کا تعلیمی سلسلہ شدیدمتاثر ،طلبہ اوروالدین پریشان ہیں گورنمنٹ پائلٹ سیکنڈری سکول میں اساتذہ کی بڑی تعدادھرنامیں شریک ہے

مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ 120گرفتار اساتذہ کو فی الفور رہا کیا جائے اور لیو انکیشمنٹ، گریجویٹی و پنشن کےقوانین میں تبدیلی کسی صورت قابل قبول نہیں ہے ۔

مزید پڑھیں:رضوان کی پویلین واپسی پر بھارتیوں کی نعرے بازی، وکٹ کیپر نے کرارا جواب دیدیا