عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی 

Nov 16, 2023 | 22:50:PM
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا رجحان جاری ہے امریکی سیشن میں خام تیل کی قیمت ایک دن میں 4 فیصد سے زائد گر گئیں۔

عالمی مارکیٹ کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں خام تیل کی انوینٹری میں اضافے اور انڈسیز کی پیداوار میں کمی ہوئی ہے،لندن برینٹ آئل اور امریکی خام تیل کی قیمت جولائی 23 کی کم سطح سے نیچے آگئیں جبکہ چین میں بھی انرجی کی طلب میں کمی کے خدشاد پر تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی ہوئی ہے ۔

رپورٹ کے مطابق امریکی خام تیل 4.67 فیصد کمی سے 73.08 ڈالر فی بیرل تک گرگیا،لندن برینٹ آئل 4.42 فیصد کمی سے 77.59 ڈالر فی بیرل تک گرگیا ہے، اسی کے ساتھ ایک دن میں امریکی خام تیل 3 ڈالر 60 سینٹس فی بیرل سستا ہوگیا اور  لندن برینٹ آئل 3 ڈالر 60 سینٹس فی بیرل سستا ہوچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:روپے کا ڈالر کو رگڑا، دیگر کرنسیوں کی قدر میں بھی کمی ریکارڈ

ماہرین  کا کہنا ہے کہ  خام تیل کی قیمت میں بڑی کمی سے پاکستان میں ریفائریز کی پیداواری لاگت کم ہوجائے گی ،ساتھ ہی روپے کے مقابلے ڈالر اگر سستا ہوا تو عوام کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں  کمی کا ریلیف مل سکے گا۔