ماؤنٹ ایورسٹ کے بعد دنیا کی چوتھی بلند ترین چوٹی بھی نائلہ کیانی نے سر کر لی

May 16, 2023 | 15:56:PM
ماؤنٹ ایورسٹ کے بعد دنیا کی چوتھی بلند ترین چوٹی بھی نائلہ کیانی نے سر کر لی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) نائلہ کیانی نے ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کرنے کے دو دن بعد ہی دنیا کی چوتھی بلند ترین چوٹی کو بھی سر کر لیا ہے۔

پاکستانی کوہ پیما نائلہ کیانی نے دنیا کی چوتھی بلند ترین چوٹی لوٹسےکو سر لیا ہے، لوٹسے کی بلندی 8516 میٹر ہے، نائلہ نے نیپالی وقت کے مطابق صبح 8 بج کر 13 منٹ پر اس چوٹی کو سر کر لیا تھا۔

پاکستانی کوہ پیما نائلہ کیانی 8 ہزار میٹر سے بلند 6 چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزیر بھی انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا بندش کیخلاف بول پڑے

واضح رہے کہ انہوں نے دو روز پہلے دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کیا تھا، اس کے علاوہ نائلہ کے ٹو، اناپورنا، گیشربرم ون اور گیشر برم ٹو بھی سر کر چکی ہیں۔