کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے عہدہ چھوڑنے کا عندیہ دے دیا

Mar 16, 2024 | 23:45:PM
کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے عہدہ چھوڑنے کا عندیہ دے دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے عہدہ چھوڑنے کا عندیہ دیتے  ہوئے انکشاف کیا ہے کہ روز سوچتا ہوں یہ پاگل کردینے والی جاب چھوڑ دوں۔

تفصیلا ت کے مطابق جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی حیثیت سے کام کرنا آسان نہیں، یہ کام تو پاگل کردینے والا ہے مگر پھر بھی اگلے انتخابات تک تو کام کرنا ہی پڑے گا،روز خیال آتا ہے کہ یہ پاگل کردینے والی جاب چھوڑ کر سکون سے گھر میں بیٹھا جائے مگر میں یوں ہمت ہارنے والوں میں سے نہیں ہوں، بہت کچھ قربان کرنا پڑتا ہے اور کبھی کبھی بہت بیزاری محسوس ہوتی ہے،ایک سوال کے جواب میں جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ یہ بہت برا وقت ہے، دنیا بھر میں جمہوریتیں خطرے میں ہیں کیونکہ عوامی طاقت کے مظاہروں کو ٹرینڈ کا درجہ مل چکا ہے، لوگ جمہوری اقدار کو چھوڑ کر صرف عوامی طاقت کے مظاہروں کی بنیاد پر بات منوانا چاہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : اندھے قتل کا معمہ حل، دوست اس کی ماں اور بیوی شامل ،انتہائی اقدام کی وجہ کیا بنی ؟سنسنی خیز انکشافات