بادل برسیں گے یا نہیں؟موسم کے حوالے سے اہم پیشگوئی

Mar 16, 2024 | 12:16:PM
بادل برسیں گے یا نہیں؟موسم کے حوالے سے اہم پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاطمہ عارف)محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں  میں  بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

محکمہ موسمیات  کے مطابق لاہور میں سورج کی تیز کرنوں سے شہر کا درجہ حرارت بڑھ گیا،موجود درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 76 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق کے شہر لاہور کی  فضائی آلودگی کی شرح میں اضافہ ،مجموعی شرح 227 ریکارڈ کی گئی جس کے بعد لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں نمبر ون پر آگیا۔

ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق یو ایس قونصلیٹ 306،ٹھوکر میں آلودگی کی شرح 231،سید مراتب علی روڈ 253،جوہر ٹاؤن میں شرح 225 ر یکارڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:آئی ایم ایف سے معاہدہ،حکومت کی  یقین دہانی اب کیا ہوگا؟ مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے حیران کن خبر

ماہرین نے شہریوں کو  احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت دیدی۔

دوسری جانب کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران  موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 18.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32سے 34ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان بڑھنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں کم سے کم درجہ حرارت 19 سے 21 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ  کیا جاسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں چلنے والی ہوا میں نمی کا تناسب 41 فیصد ہے اور مشرق سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 4 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔