آسکرز کی تاریخ میں پہلا مسلمان بطو ر بہترین اداکا ر نامزد

Mar 16, 2021 | 19:56:PM
آسکرز کی تاریخ میں پہلا مسلمان بطو ر بہترین اداکا ر نامزد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)رز احمد  کو آئندہ ماہ منعقد ہونے والے آسکرز ایوارڈز میں بطور بہترین اداکار نامزد کر دیا گیا ہے۔ وہ آسکرز کی تاریخ میں پہلے مسلمان بن گئے جنھیں اس ایوارڈ کے لیے  اس قا بل سمجھا گیا ہو۔
تفصیلا ت کے مطا بق فلم سائونڈز آف میٹل میں بطور بہترین اداکار نامزدگی کے بعد سے سوشل میڈیا پر ان کے لیے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔
رز احمد کے والدین کا تعلق پاکستان سے ہے تاہم ان کی پیدائش انگلینڈ کے شہر لندن میں ہی ہوئی تھی۔ رز کے والد کا تعلق کراچی سے ہے جہاں سے وہ 1970 کی دہائی میں برطانیہ منتقل ہو گئے تھے۔
رز احمد اپنی شناخت اور اس سے متعلق سامنے آنے والے دقیانوسی رویے کے بارے میں بات کرتے ہوئے اپنے بچپن کا ذکر بھی کرتے ہیں جب انھیں ایک سیاہ فام سمجھ ایک ادھیڑ سفید فام شخص کی جانب سے پریشان کیا گیا تھا اور پھر بطور ایک 'پاکی بوائے' بھی انھیں مختلف انداز میں نسلی امتیاز کا سامنا کرنا پڑا ہے۔رز احمد ایک اداکار ہونے کے علاوہ ایک موسیقار بھی ہیں اور بطور ریپر ان کی سنہ 2020 میں ایک ایلبم مارکیٹ میں آ چکی ہیں۔ جنوری 2021 میں انھوں نے اعلان کیا تھا کہ انھیں امریکہ میں مقیم لکھاری فاطمہ فرحین مرزا سے شادی کر لی ہے۔
رز اکثر سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے والدین سے تعلق کے بارے میں بتاتے رہتے ہیں۔ جیسے سنہ 2017 میں جب وہ برطانیہ میں ہی مقیم تھے انھوں نے انکشاف کیا کہ وہ اپنے والدین سے ہر ہفتے ملاقات کرتے ہیں اور ان کی والدہ کو ان کی کامیابیوں سے زیادہ اس بات کی فکر ہوتی ہے کہ انھوں نے کھانا کھایا یا نہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ میری والدہ صرف اسی بارے میں سوچتی ہیں۔رز کی خاص بات یہ ہے کہ وہ مختلف اور اچھوتے کرداروں کو نبھاتے آئے ہیں۔ سائنس فکشن سیریز سٹار وارز میں بھی کام کر چکے ہیں اور ایکشن سسپنس فلم جیسن بورن میں بھی معاون اداکار کے طور پر کردار نبھا چکے ہیں۔رز احمد نے گذشتہ پانچ برسوں کے دوران خاص کر متعدد فلموں میں کردار بخوبی نبھا کر اپنا نام بنایا ہے۔ تاہم ان کا کریئر سنہ 2001 میں 'دی روڈ ٹو گوانتنامو' نامی فلم سے شروع کیا جسے افغانستان میں فلمایا گیا تھا۔انھوں نے اس کے بعد ’سٹار وارز‘ سیریز کی 'روگ ون' اور ’وینم‘ جیسی مقبول فلموں میں بھی کام کیا۔