مقامی پیداوار میں اضافے کے باوجود چینی مہنگی

Mar 16, 2021 | 10:25:AM
مقامی پیداوار میں اضافے کے باوجود چینی مہنگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کراچی میں گزشتہ ہفتے چینی 95-100 روپے فی کلو جو کہ اب 105-110 روپے فروخت رہی ہے جبکہ لاہور میں 85-90 روپے فی کلو کے بجائے 93-100 روپے فی کلو فروخت کی جارہی ہے۔ ہول سیلرز گروسری ایسوسی ایشن (کے ڈبلیو جی اے) کے رہنما انیس مجید نے بتایا کہ دونوں فصلوں کو ذخیرہ اندوزوں سے برآمد نہیں کیا گیا۔ 

میڈیا رپورٹ کے مطابق   کوئٹہ میں چینی 105-106روپے فی کلو میں دستیاب ہے جبکہ پچھلے ہفتے اس کی قیمت 95-97 روپے تھی۔کراچی ریٹیل گروسرس گروپ (کے آر جی جی) کے جنرل سیکریٹری فرید قریشی نے کہا کہ چینی کی ہول سیل کی قیمت فی کلو 97 روپے ہے۔اسی ضمن میں انیس مجید نے کہا کہ چینی کے ہول سیل ریٹ فی کلو 94 روپے ہے اور دکاندار 105 سے 110 روپے فی کلو پر اضافی کما رہے ہیں۔

انیس مجید نے کہا کہ  چینی سمیت دیگر اجناس کی قیمتوں میں بد انتظامی کے معاملے پر حکومت کو ذمہ دار قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے چینی اور گندم کے بحران سے متعلق گزشتہ سال کی انکوائری رپورٹ کے باوجود کسی کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

لارج اسکیل مینوفیکچرنگ (ایل ایس ایم) کے اعداد و شمار کے مطابق گنے کی کرشنگ شروع ہونے کے بعد نومبر 2020 میں چینی کی پیداوار 4 لاکھ 58 ہزار 435 رہی جو دسمبر 2020 کے دوران مزید 14 لاکھ 23 ہزار ٹن ہوگئی۔جولائی تا دسمبر 2020-21 میں ملک میں چینی کی مجموعی پیداوار 72 فیصد سے18 لاکھ81 ہزار ٹن ہوگئی جو گزشتہ سال کی اسی مدت میں 10 لاکھ 93 ہزار ٹن تھی۔

انہوں نے بتایا کہ ملک کے دیگر حصوں میں بھی حساس قیمت انڈیکس (ایس پی آئی) کے مطابق اسلام آباد میں کم سے کم سے زیادہ سے زیادہ شرح 11 مارچ کو 100-105 روپے فی کلو رہی جو 4 مارچ کو 98-100 روپے تھی جبکہ راولپنڈی میں موجودہ ریٹ 95-100 روپے کے بجائے 97-105 روپے فی کلو ہے۔