پاکستان کو چین سے ایک ارب ڈالرز موصول ہو گئے

Jun 16, 2023 | 23:00:PM
پاکستان کو چین سے ایک ارب ڈالرز موصول ہو گئے
کیپشن: ڈالرز، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ہمسایہ برادر ملک چین نے ایک بار پھر دوستی کا حق ادا کردیا، مرکزی بینک میں ایک ارب ڈالرز ٹرانسفر کر دیئے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کو چین سے ایک ارب ڈالرز موصول ہو گئے،پاکستان کو اس ترسیل کے بارے سوفٹ کوڈ سہ پہر موصول ہو گیا تھا،مرکزی بینک کے اکاو¿نٹ میں رقم رات گئے منتقل ہوئی۔
چین سے ایک ارب ڈالر ملنے سے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہوگیا،سٹیٹ بینک کے ذخائر 5 ارب ڈالر ہونے کا امکان ہے جبکہ پاکستان کو رواں ماہ کے آخر تک 2 ارب ڈالر رول اوور ہونے کی توقع ہے۔
ایک ارب ڈالر کمرشل قرضہ ہے ،پاکستان نے رواں ہفتے چین کو پیشگی ادائیگی کی تھی ،چین کے بینک نے یہ رقم پاکستان کو قرض کے طور پر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یو اے ای جانیوالوں کیلئے بڑی خبر آگئی