پٹرول ،بجلی کے بعد  ایک اور جھٹکا۔آٹا بھی مہنگا کردیا گیا

Jun 16, 2022 | 14:14:PM
پٹرول اور بجلی کے بعد  ایک اور جھٹکا۔آٹا بھی مہنگا کردیا گیا
کیپشن: آٹے کی قیمت میں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پیٹرولیم مصنوعات ،بجلی مہنگی ہونے اورگندم کی ضلع بندی نہ کھلنے کے باعث آٹے کی قیمت میں اضافہ  کردیا گیا۔

 شہر میں آٹے کا10کلوکاتھیلا875روپے سے بڑھ کر920روپے پرپہنچ گیا،5کلوکاتھیلا460روپے کلوتک پہنچ گیا ہے۔کُھلاآٹا3روپے تک مہنگاہوگیا،کمپنیوں کے آٹے کا10کلوکاتھیلا45روپے مہنگاہوگیا۔ کھلاڈھائی نمبرآٹا3روپے اضافے سے 90روپے جبکہ چکی آٹا98سے 100روپے اورفائن آٹا95روپے کلوپربراجمان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ڈالر مہنگی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

دوکانداروں کا کہنا ہے کہ پٹرول اور بجلی کی قیمت بڑھنے کے ساتھ فلور ملوں نے آٹے کی قیمت میں بھی اضافہ کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان نے تگڑا شو کرنے کا اعلان کردیا