تین بجے کی ہیڈ لائنز

Jul 16, 2023 | 15:35:PM
تین بجے کی ہیڈ لائنز
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

1.۔ملک کےخلاف سازشوں کودفن کردیا،ایک شخص کو سازش کے تحت اقتدار میں لایا گیا،،،پی ٹی آئی کے4سالہ دور میں تباہی اور بربادی ہوئی ،وزیراعظم شہبازشریف کی شدید تنقید،کہتے ہیں کہ نوازشریف کواقتدار سے کیوں محروم کیا گیا،سب جان چکے ،آئی ایم ایف پروگرام ہمارے لیے حلوہ نہیں بلکہ چیلنج ہے،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی روپے کی قدر میں اضافے پر کی گئی،،لاہور میں وزیراعظم یوتھ بزنس اینڈ ایگریکلچر لون سکیم کی تقریب سےخطاب۔

2..مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری،پنجاب کے مختلف شہروں میں بادل برس پڑے،لاہور،گوجرانوالہ،اوکاڑہ اورجہلم میں موسلا دھار بارش،نشیبی علاقوں میں پانی جمع،کراچی میں بادلوں کے ڈیرے،،کہیں ہلکی کہیں تیز بارش ،رینالہ خورد میں بارش سے گھر کی چھت گر گئی,ملبے تلے دب کر بچوں سمیت 3افراد زخمی، ملکہ کوہسار مری میں بارش،ندی نالوں میں طغیانی،پہاڑوں پر لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ.

3..عارف والا میں دریائے ستلج میں پانی کی سطح مزیداضافہ،76 ہزار کیوسک پانی نے تباہی مچادی ،کئی بستیاں اور سیکڑوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ،پاک فوج اوررینجرزسیلاب زدگان کی امداد کیلئے تیار،،بہاولنگر، چشتیاں اور سلیمانکی کے متعدد مقامات پر ریلیف کیمپس قائم کر دیئے گئے ،عارف والا میں ریسکیو ٹیم نے سیلابی پانی میں پھنس جانے والی بارات کو ریسکیو کرلیا,باراتیوں اور دولہا کا ریسکیوٹیم سے اظہارتشکر۔

4..چلاس کے علاقے تھلیچی میں سیاحوں کی بس حادثے کاشکار،3افراد جاں بحق ،کئی زخمی ،زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل.

5..پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ،میزبان ٹیم کی پہلی اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر بیٹنگ جاری،سری لنکا کے تین کھلاڑیوں شاہین شاہ آفریدی اور ایک کو نسیم شاہ نے پویلین کی راہ دکھائی،گال میں بارش اور بادلوں کے باعث کچھ دیر کے لیے میچ روکنا پڑا.

6..شاہین شاہ آفریدی کی ایک سال بعد شاندار واپسی،،، قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر کی ٹیسٹ کرکٹ میں وکٹوں کی سنچری مکمل،شاہین شاہ آفریدی نے 26ویں میچ میں سو وکٹوں کا سنگ میل عبور کیا،گال ٹیسٹ میں شاہین نے اپنے دوسرے اوور میں اوپنر نشان مدوشکا کو آؤٹ کیا،جس کا شاندار کیچ وکٹ کیپر سرفراز احمد نے کیا.

7..مختلف اسکولوں کے اساتذہ،طلباء اورصحافیوں کاجناح ہاؤس کا دورہ،،وفد کا سانحہ 9مئی پر اظہار افسوس،جلاؤ گھیراؤ میں ملوث شرپسندوں کو سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ،کہاقائد کے گھر کو ایسی حالت میں دیکھ کردل خون کے آنسو رورہاہے ،قومی ورثے کی تباہی کسی صورت برداشت نہیں.

8..پرتگال میں ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن کے پروگرام ,پاکستان زندہ باد، پاک فوج پائندہ آباد  کا انعقاد،لسبن میں منعقد تاریخ ساز پروگرام میں مختلف شعبہ ہائی زندگی کےافراد کی شرکت ،9 مئی کے فسادات کی مذمت اور پاک فوج کی بھرپورحمایت کا اعلان ، مجرموں اور سہولت کاروں کو جلد از جلد سزا دینے کا مطالبہ کردیا،پروگرام کے اختتام پر ریلی بھی نکالی گئی.

9..وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت ہیلتھ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کےنفاذ سے متعلق اجلاس،صوبے کے15ہسپتالوں میں ہیلتھ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم نافذکرنے کا فیصلہ،مرحلہ وار پروگرام کے تحت ہیلتھ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم رائج کیاجائے گا، انفارمیشن سسٹم سے مریض کے ٹیسٹ، تشخیص اورادویات کا ریکارڈ سنٹرلائزڈ سسٹم پر اپلوڈ ہو گا،،، ڈاکٹروں اور طبی عملے کی کارکردگی کی مانیٹرنگ بھی ممکن ہوگی.

10..غلاف کعبہ یکم محرم کو تبدیل کیا جائے گا،غلاف کعبہ کی تبدیلی کے لیے تیاریوں کا آغاز,غلاف کعبہ کی تبدیلی کے لیے شاہ عبدالعزیز کمپلیکس میں شعبہ فنی امورکے نگران انجینئرسلطان القرشی نے غلاف کعبہ کی منتقلی کا جائزہ لیا۔

11.برصغیر پاک و ہند کے عظیم بزرگ حضرت بابا فریدالدین مسعود گنج شکرؒ کا سالانہ عرس،عرس کے تیسرے روز تقریبات میں شرکت کے لیے زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری.

12..وزیراعظم مودی کے بیرون ملک دوروں پر بھارت میں شدید تنقید،2014 سے اقتدار میں آنے کے بعد اب تک 65 ممالک کے 71 دورے کر چکے،منی پور میں نسلی فسادات، شمالی ریاستوں میں شدید سیلاب اور مختلف تنظیموں کی طرف سے احتجاج کو نظر انداز کر کے بیرونی دوروں پر مودی کو شدید تنقید کا سامنا ہے.

13..پاکستان نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے خواتین کو نازیبا میسج کرنے پر اعتراف جرم کر لیا، اپنی اہلیہ فریال سے معافی مانگنے کے ساتھ علاج کرانے کا اعلان کر دیا.


14..ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا 14واں مرحلہ،،،اسپین کے کارلوس روڈرِگز نے کامیابی سمیٹ لی،پہاڑی سلسلے کے ایک سو باون کلومیٹر کے مشکل ٹریک پر سب کو خوب زور اور جوش دکھانا پڑا ۔ 

دیگر کیٹیگریز: مقبول ترین
ٹیگز: