سورج سال میں دوسری مرتبہ آج خانہ کعبہ کے عین اوپر سایہ فگن ہوگا

Jul 16, 2023 | 11:26:AM
سورج سال میں دوسری مرتبہ آج خانہ کعبہ کے عین اوپر سایہ فگن ہوگا۔ اگر چہ ایسا سال میں دو بار ہوتا ہے ۔ رواں سال یہ دوسرا موقع ہے جب آفتاب دوسری بار خانہ کعبہ کے عین او پر جلوہ فگن ہو گا۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) سورج سال میں دوسری مرتبہ آج خانہ کعبہ کے عین اوپر سایہ فگن ہوگا۔ اگر چہ ایسا سال میں دو بار ہوتا ہے ۔ رواں سال یہ دوسرا موقع ہے جب آفتاب دوسری بار خانہ کعبہ کے عین او پر جلوہ فگن ہو گا۔ 

خانہ کعبہ کے اوپر دوسری بار سورج کے برابر آنے کا یہ واقعہ سورج کے سرطان کے مدار سے آمد کے ساتھ ہے جب سورج جنوب کی طرف سے خط استومی کی طرف آتا ہے۔ اس وقتع سورج تقریبا 90 ڈگری کے زاویے پر ہوتا ہے ۔

 آج ایسا اس وقت ہو گا جب مسجد حرام میں ظہر کی اذان ہو رہی ہوگی۔  سورج 12 بج کر 26 منٹ اور 44 سکینڈز پر خانہ کعبہ کے عین اوپر آئے گا۔

مزید پڑھیں:  غلاف کعبہ یکم محرم کو تبدیل کیا جائے گا

ماہر فلکیات کے مطابق اتوار کو سورج مکہ مکرمہ میں 90 درجے کے زاویے سے عین خانہ کعبہ کے اوپر چمکے گا۔