بشریٰ بی بی کی آڈیولیک معاملہ، تحقیقات کیلئے دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر

Jul 16, 2022 | 21:31:PM
اسلام آباد ہائیکورٹ، تحریک انصاف، چیئرمین عمران خان، اہلیہ بشریٰ بی بی، ارسلان خالد، آڈیو لیک، سماعت کیلئے مقرر
کیپشن: بشریٰ بی بی اور ارسلان خالد، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ ارسلان خالد کے درمیان گفتگو کی آڈیو لیک کی تحقیقات کی درخواست کا کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے آڈیو لیک کے معاملے کی تحقیقات کیلئے دائر درخواست پیر کو سماعت کیلئے مقرر کردی۔ کیس کی سماعت قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق کریں گے۔آڈیو لیک کی تحقیقات کیلئے دائر درخواست میں وزارت داخلہ، وزارت اطلاعات، چیئرمین پیمرا، ایف آئی اے، آئی بی اور سٹیٹ بینک کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے کو آڈیو لیک کی فرانزک کا حکم دیا جائے، بشریٰ بی بی اور ارسلان خالد کو بلا کر ویڈیو کا پوچھا جائے، آڈیو درست ثابت ہونے کی صورت میں کارروائی کی جائے۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور ارسلان خالد کے درمیان گفتگو کی مبینہ آڈیو ٹیپ منظر عام پر آئی تھی، جس میں بشریٰ بی بی ارسلان خالد کو سوشل میڈیا پر مہم چلانے کی ہدایت کررہی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ ؛ پی ٹی آئی کو اداروں کیخلاف بیانات دینے سے روکنے کی اپیل سماعت کیلئے مقرر