برآمدی شعبے کو مکمل سپورٹ فراہم کی جائے گی: اسحاق ڈار کا اعلان

Jan 16, 2023 | 11:03:AM
اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ برآمدی شعبے کو مکمل سپورٹ فراہم کی جائے گی
کیپشن: اسحاق ڈار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ برآمدی شعبے کو مکمل سپورٹ فراہم کی جائے گی۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہئے کہا کہ برآمدی شعبے کو مکمل سپورٹ فراہم کی جائے گی، خام مال، مشینری اور آلات کی درآمد کے لیے پہلی ترجیح دی جائے گی، برآمدی شعبہ حکومت کی پہلی ترجیح ہے، ایکسپورٹرز کو بھرپور سہولیات دی جائیں گی۔

دوسری جانب الحمرا ہال میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ملک میں بدترین گورننس، سول حکمرانوں میں کام کی صلاحیت نہیں، حکمران عمرہ کرنے نہیں تیل لینے سعودیہ جاتے ہیں،22 لاکھ میں سے 30 ہزار ٹیکس دہندگان، پاکستان ٹھیک نہیں چل رہا، آئی ایم ایف یا کسی اور ملک کا قصور نہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب پاکستان اپنے لئے کام نہیں کرتا تو دوسرے ہمارے لئے کیوں کریں گے، یہاں اشرفیہ کی برتری کی حکومت، ہمیں پاکستان کے مستقبل کی فکر کرنی چاہئے، میں نے تھوڑی سی بہتر حالت میں معیشت چھوڑی تھی۔