لیز پر لئے گئےپی آئی اے طیارے کی کمپنی کے مالک اور ڈائریکٹر بھارتی نکلے

Jan 16, 2021 | 16:42:PM
 لیز پر لئے گئےپی آئی اے طیارے کی کمپنی کے مالک اور ڈائریکٹر بھارتی نکلے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) ملائیشیا میں پی آئی اے طیارے کو قبضے میں لینے کے معاملے میں نیا موڑ آگیا۔ لیز پر لئے گئے طیارے کی کمپنی کا مالک اور ڈائریکٹر بھارتی نکلے۔ پری گرائن کمپنی کا دفتر دبئی میں قائم ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے کا اٹارنی کوالالمپورمیں موجود ہے جبکہ طیارے کے کیس سے متعلق تمام دستاویزات ملائیشیاارسال کردی گئی ہیں۔

دوسری جانب پی آئی اے کی کوالمپور پرواز والے مسافر متبادل ذریعے سے آج شام اسلام آباد پہنچیں گے۔ 118 مسافر براستہ دبئی پرواز نمبر ای کے 614 کے ذریعے شب 11 بجے اسلام آباد پہنچیں گے جبکہ 54 مسافر براستہ دوہا پرواز نمبر قیو آر 632 سے کل صبح 1 بج کر 40 منٹ پر اسلام آباد پہنچیں گے۔ترجمان کے مطابق پی آئی اے کا زمینی عملہ دوبئی اور دوہا میں مسافروں کی دیکھ بھال میں مصروف ہے۔ مسافروں کی تمام ضروریات اور آرام کا خیال رکھا جا رہا ہے۔