شدید دھند کے باعث 12پروازیں منسوخ ،متعدد تاخیرکاشکار

Feb 16, 2021 | 23:56:PM
 شدید دھند کے باعث 12پروازیں منسوخ ،متعدد تاخیرکاشکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر شدید دھند کے باعث اندرون و بیرون ممالک سے آنے والی 12پروازیں منسوخ جبکہ متعدد پروازیں تاخیرکاشکارہوئیں۔

تفصیلات کے مطابق منسوخ ہونے والی پروازوں میں اتحاد ائیر لائن کی ابوظہبی جانے والی پرواز 242 ،بلیو ائیر لائن کی دبئی جانے والی پرواز410 ،لندن جانے والی پرواز 258 ،پی آئی اے کی دبئی جانے والی پرواز 203 ،سرین ائیر لائن کی کوئٹہ جانے والی پرواز 523 اورپی آئی اے کی کراچی جانے والی پرواز 303 شامل ہیں۔
 قطر ائیر ویز کی دوھا سے آنے والی پرواز 620 چودہ گھنٹے 40 منٹ ،سرین ائیر لائن کی دبئی سے آنے والی پرواز 622 گیارہ گھنٹے 20 منٹ ،اتحاد ائیر لائن کی ابوظہبی سے آنے والی پرواز 243 دس گھنٹے ،بلیو ائیر لائن کی جدہ سے آنے والی پرواز 4711 چودہ گھنٹے ،ترکش ائیر لائن کی استنبول جانے والی پرواز 714 سات گھنٹے ، قطر ائیر ویز کی دوھا سے آنے والی پرواز 628 سات گھنٹے ،بلیو ائیر لائن کی ابوظہبی سے آنے والی پرواز 431 گیارہ گھنٹے ،راس الخیمہ سے آنے والی پرواز 820 پانچ گھنٹے ،بلیو ائیر لائن کی کراچی سے آنے والی پرواز 402 تین گھنٹے ،بلیو ائیر لائن کی کراچی سے آنے والی پرواز 401 ایک گھنٹہ ،سرین ائیر لائن کی دبئی جانے والی پرواز 623 گیارہ گھنٹے ،بلیو ائیر لائن کی ابوظہبی جانے والی پرواز 430 دس گھنٹے ، قطر ائیر ویز کی دوھا جانے والی پرواز 621 چودہ گھنٹے تاخےر کاشکارہوئی ۔
 علاوہ ازیں دھند کے باعث مختلف شہروں سے آنے اور جانے والی متعدد ٹرےنےں بھی تاخیر کاشکارہوئیں ۔ کراچی سے آنےوالی رحمان بابا ایکسپریس ڈھائی گھنٹے ،کوئٹہ سے آنے والی جعفر ایکسپریس 2 گھنٹے ، عوام ایکسپریس 2گھنٹے ،جناح ایکسپریس2گھنٹے ،سرسید ایکسپریس2 گھنٹے ، پاکستان ایکسپریس 2 گھنٹے ،تیزگام ایکسپریس پونے دو گھنٹے ،کراچی ایکسپریس ڈیڑھ گھنٹہ ،پاک بزنس ڈیڑھ گھنٹہ ، قراقرم ایکسپریس ڈیڑھ گھنٹہ اورعلامہ اقبال ایکسپریس ٹرین ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر کا شکارہوئی جس مسافروںکو شدےد مشکلات کاسامنا کرنا پڑا ۔