سینٹ انتخابات: کے پی کے میں  کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا عمل مکمل

Feb 16, 2021 | 10:18:AM
سینٹ انتخابات: کے پی کے میں  کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا عمل مکمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سینٹ انتخابات کے لئے خیبر پختونخوا الیکشن کمیشن میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا عمل مکمل ہوگیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق خیبر پختونخوا سے سینٹ کی 12نشستوں کے لئے 51 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے جن میں جنرل کی 7  نشستوں کے لئے 22 اور  ٹیکنوکریٹس کی 2 نشستوں کے لئے 11کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے۔ خواتین کی 2 نشستوں کے لئے 13 اور اقلیت کی ایک نشست کے لئے 5 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے۔ تحریک انصاف کی جانب سے ثانیہ نشتر، شبلی فراز، محسن عزیز سمیت 13 امیداروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جبکہ مسلم لیگ (ن) سے جنرل نشست پر عباس سمیت 3 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

دوسری جانب جے یو آئی سے مولانا عطاءالرحمان سمیت 5 امیدواروں ،اے این پی سے ہدایت اللّٰہ سمیت 4 امیدواروں اورجماعت اسلامی کے 4 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جبکہ بلوچستان عوامی پارٹی اورآزادامیدواروں کی جانب سے بھی 3،3 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے۔