پی ٹی آئی نے ملک کو تباہی کی طرف دھکیل دیا ،معیشت کی زبوں حالی عمران حکومت کا نتیجہ ہے،مولانافضل الرحمان

Dec 16, 2022 | 20:44:PM
مولانا فضل الرحمان، پی ٹی آئی، ملک کو تباہی کی طرف دھکیل،
کیپشن: فضل الرحمان، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مولانا فضل الرحمان نے کہاہے کہ پی ٹی آئی نے ملک کو تباہی کی طرف دھکیل دیا ہے،ملکی معیشت کی زبوں حالی پی ٹی آئی حکومت کا نتیجہ ہے،جھوٹ پر مبنی سیاست انکا وطیرہ ہے۔
ڈیرہ اسماعیل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ جمعیت نے اپنی سیاست کو مسلکی دائرے میں محدود نہیں رکھابلکہ جدید دور کے تقاضوں کو اپنایا،پورے ملک میں جمعیت کو بڑی قوت سمجھا جاتا ہے۔
سربراہ پی ڈی ایم نے کہاکہ ملکی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں ،پاکستان کا معاشی سیاسی اوردفاعی استحکام ہماری منزل ہے،سی پیک سے ملک بہت ترقی کریگا،26دسمبر کوشہبازشریف سی پیک کے اگلے مرحلے کا افتتاح کریں گے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ 12لاکھ ایکٹر اراضی بنجر ہے،لفٹ کینال اور چشمہ کینال ہماری ترجیحات میں شامل ہیں،علاقے کی پسماندگی دور کرنے کے اقدامات کررہے ہیں،ان کاکہناتھا کہ صنعتی علاقہ قائم کرنے جارہے ہیں،وسط ایشیا کیلئے کارگو ائیرپورٹ بنارہے ہیں۔
مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ استعفوں کی گردان بلیک میلنگ کا حصہ ہے،سیاسی عدم استحکام پیداکرنا انکا ایجنڈہ ہے،تخریب کاری انکی سیاست ہے،عمران خان اپنی حکومت کی کارکردگی بتادیں،ہم دلدل میں پھنس چکے ہیں ہم چیلنج سے نمٹ رہے ہیں ،ان کاکہناتھا کہ ملک کا مستقبل روشن ہے۔
سربراہ پی ڈی ایم نے کہاکہ ڈیڑھ کروڑ فیک آئی ڈیز چلائی جا رہی ہیں،ہم نے انتقامی سیاست کا باب ختم کر دیا ہے،نیب کا قانون غلط ہے، ان کاکہناتھا کہ عمران خان بین الاقوامی ایجنڈہ پر عمل پیرا ہے، یہودی لابی کا ایجنڈا لایا جارہا ہے،عالمی استعمار کا مقابلہ کررہے ہیں،روس چین سعودی عرب سے بات کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مصطفیٰ نواز کھوکھر کا پیپلزپارٹی چھوڑنے کا اعلان